تازہ ترین
ٹرمپ کا تمام مسلم ممالک سے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن اور ترکیہ سمیت تمام مسلمان ممالک سے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تمام مسلمان ممالک ابراہیمی معاہدے پر دستخط کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطر، پاکستان، ترکیہ، مصر اور دیگر ممالک ابراہیمی معاہدے پر دستخط کریں۔ ممکن ہے کہ ایک یا دو ممالک کے پاس ابراہیمی معاہدے میں شامل نہ ہونے کی کوئی وجہ ہو، اسے قبول کیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابراہیمی معاہدے پر دستخط کا آغاز سعودی عرب اور قطر سے ہونا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہفتےکے روز سعودی عرب ولی عہد، اماراتی صدر، امیر قطر، وزیراعظم قطر اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بات چیت ہوئی ہے۔
امریکی صدر نے بتایا کہ ترکیہ و مصر کے صدور، اردن کے شاہ عبداللّٰہ اور بحرین کے شاہ سے بھی بات چیت ہوئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ یا تو سب کے لیے ایک عظیم معاہدہ ہوگا، یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو پھر جنگ ہوگی۔ پہلے سے کہیں زیادہ بڑی اور طاقتور جنگ ہوگی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران ہمارے ساتھ معاہدے کے بعد اگر ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرتا ہے تو یہ اعزاز ہوگا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

