Connect with us

پاکستان

کوئٹہ خودکش دھماکہ ، دین و وطن کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، آغا سید حسین مقدسی۔

Agha Hussain Muqadasi

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان آغا سید حسین مقدسی نے گزشتہ روز کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب خود کش دھماکے میں درجنوں بے گناہ مسافروں کے لقمہ اجل بننے کے المناک سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس گھناؤنی کاروائی کو ملک میں جاری دہشتگردی کو دین و وطن کے خلاف ازلی دشمن کی سازش کا تسلسل قرار دیا ہے۔

ہیڈ کوارٹرز ٹی این ایف جے علی مسجد سے جاری اپنے رد عمل میں انہوں نے اس امر پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا کہ خودکش دھماکہ کرنے والے سفاک دہشت گردوں نے درجنوں بے گناہ جانوں کو نگل لیا جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں اور بڑی تعداد میں زخمی ہونیوالے زندگی اور موت کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید کے پاکیزہ تہوار سے قبل بے گناہ بچوں عورتوں جوانوں کو خون میں نہلا دینا دہشت گردی انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے۔ سربراہ ٹی این ایف جے نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے سانحات خطے کے امن و سکون کو تباہ و برباد کرنے کی ایک سوچی سمجھی اور منظم سازش ہے کیونکہ پاکستان کی ترقی اور استحکام دشمن کو برداشت نہیں ۔

انہوں نے یہ بات ضرور دے کر کہی کہ ایسے اندوہناک واقعات کے بعد زبانی بیانات ناکافی ہیں بلکہ حکمرانوں کو اپنی روش تبدیل کرکے ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے موسوی امن فارمولے پر عمل کو یقینی بنانا ہوگا جس کے لیے نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر سیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر کالعدم گروپوں کے لیے محض کھالیں جمع کرنے پر پابندی لگانا کافی نہیں بلکہ امن دشمنوں کو آہنی شکنجے میں جکڑنا اور ان کی نئے ناموں سے سرگرمیوں کو بزور قوت روکنا ضروری ہے جو اج بھی کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں اور اپنی عملی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آغا مقدسی نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے امن و امان کے لیے کی جانے والی کارروائیوں اور آپریشن کو سپاس تحسین پیش کرتے ہوئے اس عہد کا اظہار کیا کہ پوری قوم اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشتگردی کو نیست و نابود کرنے والی افواجِ پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے۔

سربراہ ملت جعفریہ آغا سید حسین مقدسی نے سانحہ کوٹہ میں جاں سے گزرنے والے ال وطن کے درجات کی بلندی سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

uk-settlement-grant uk-settlement-grant
برطانیہ اور یورپ34 منٹس ago

برطانیہ، مستقل آباد کاری کیلئے درخواستگزاروں کی تعداد 16 سال کی بلند ترین سطح پر

مانچسٹر(صداۓ سچ نیوز) برطانیہ میں مستقل آباد کاری کیلئے درخواست دینے والے تارکین وطن کی تعداد 16 سال کی بلند...

Pims-hospital Pims-hospital
پاکستان40 منٹس ago

پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14نوزائیدہ بچوں کی اموات پر فوجداری تحقیقات کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14نوزائیدہ بچوں کی اموات پر فوجداری تحقیقات کا آغاز ہو...

Sindh-Assembly Sindh-Assembly
پاکستان1 گھنٹہ ago

صوبے کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور کرلی گئی، قرارداد پیپلز پارٹی کے...

Shehbaz-sharif Shehbaz-sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

جی 11 پولی کلینک ایکسٹینشن کو جناح میڈیکل کمپلیکس کا پہلا فیز بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم  کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور پولی کلینک فیز ٹو ایکسٹینشن کی تعمیر...

cm-sindh cm-sindh
پاکستان2 گھنٹے ago

خبردار کرتے ہیں، قومی اسمبلی بھی سندھ کی تقسیم پر بات نہیں کرسکتی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ  سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کہیں اور بیٹھ کر...

Flood Flood
پاکستان2 گھنٹے ago

این ڈی ایم اے کا آئندہ 2 سے 3 دنوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کے...

css-result css-result
پاکستان2 گھنٹے ago

سی ایس ایس امتحان کیلئے عمر کی حد اور مواقع بڑھانے کی سفارش مسترد

سی ایس ایس امتحان کے لیے عمر کی بالائی حد اور شرکت کے مواقع بڑھانے کی سفارش مسترد کردی گئی۔...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران نے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران تیل کی برآمدات سے ایک ارب ڈالر سے زائد حاصل کرلیے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘فارس’ کے مطابق 2 ہفتوں سے بھی کم عرصے کے دوران ایران...

gold-price-today gold-price-today
پاکستان2 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

 پاکستان اور عالمی منڈی میں مسلسل 5 روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا۔...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ہمارا سکیورٹی اور دفاعی نظام مزید جدید ہوگیا، امریکی جارحیت کی صورت میں مزید سخت کارروائی کریں گے، نائب ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہےکہ امریکی جارحیت کے بعد ایران کا سکیورٹی...

Trending