Connect with us

پاکستان

حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی حق، انصاف، صبر اور استقامت کا لازوال پیغام ہے، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

Syed Shabbar Abbas

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید شبر عباس ایڈووکیٹ نے اپنے آبائی گاؤں ڈیرہ سیداں یوسی ساہنگ میں دس محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر عزاداروں کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی حق، انصاف، صبر اور استقامت کا لازوال پیغام ہے، جس سے رہتی دنیا تک انسانیت رہنمائی حاصل کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عاشورا ہمیں اتحاد، بھائی چارے، محبت اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے اور ہمیں ہر قسم کی نفرت اور تفرقے سے بچنے کی تلقین کرتا ہے۔

اس موقع پر شرکا نے یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مل کر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mohsin Naqvi Mohsin Naqvi
پاکستان32 منٹس ago

اسلام آباد، عوام کی سہولت کیلئے وزارت داخلہ کے جدید ترین پہلے خدمت مرکز کی تعمیر شروع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کے علاقے ایف۔ 6 میں عوام کی سہولت کیلئے وزارت داخلہ کے جدید...

chapursan-valley chapursan-valley
پاکستان39 منٹس ago

ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے، لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑک بند

ہنزہ (صداۓ سچ نیوز) ہنزہ کےعلاقے چپورسن میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے چپورسن میں...

fire fire
تازہ ترین46 منٹس ago

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا، آگ بھی لگا دی

بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا...

crude-oil (1) crude-oil (1)
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

مسلسل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.29 ڈالر کمی کے بعد 87.69 ڈالر فی...

abbas araqchi abbas araqchi
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران کیخلاف جارحیت کی حمایت سے یورپی ممالک اخلاقی حیثیت کھو چکے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں نسل...

naheed khandand safdar abbasi naheed khandand safdar abbasi
پاکستان14 گھنٹے ago

​پی پی پی ورکرز کا قائدِ اعظم کے پاکستان، ۱۹۷۳ء کے آئین اور جمہوریت سے وابستگی کا اعادہ

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) کے صدر ڈاکٹر صفدر علی...

Iran Pakistan Iran Pakistan
تازہ ترین15 گھنٹے ago

ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران  ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل...

Southern Lebanon Southern Lebanon
تازہ ترین15 گھنٹے ago

اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے، لبنانی فائر فائٹرز

لبنانی فائر فائٹرز نے کہا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے۔ ...

IG-SINDH IG-SINDH
پاکستان15 گھنٹے ago

میر رضا کیس میں غلطیاں ہوئیں،آئی جی سندھ کا بڑا اعتراف

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ میررضا کیس میں غلطیاں ہوئیں اب ہم نے ازالہ کردیا ہے،نئی...

Trump Trump
تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہم نے پاسداران انقلاب کو ختم کردیا ہے اور وہ فرار ہو رہے ہیں، امریکی صدر کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر...

Trending