پاکستان
پیٹرول کی قلت کی خبریں، شہریوں کےلیے اہم ایڈوائزری جاری
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی دارالحکومت میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت کی خبریں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کردی۔
ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت کی رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے، شہر بھر میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کا سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے، ہیوی ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے چند پیٹرول پمپس کو وقتی پریشانی کا سامنا رپورٹ ہوا۔
بیان کے مطابق پیٹرول ٹینکرز کے ذریعے ایسے تمام پمپس پر فیول کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، شہریوں سے التماس ہے کہ ایسی خبروں پر پریشان نہ ہوں، اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے ایریاز میں پمپس پر سٹاک کی دستیابی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ڈی سی اسلام آباد شہر بھر میں پیٹرول ڈیزل کی سپلائی و دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر تمام پمپس کے سٹاک کی مکمل مانیٹرنگ جاری ہے، کسی بھی پمپ پر قلت رپورٹ ہونے کی صورت میں فی الفور اقدامات کیے جائیں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

