Connect with us

پاکستان

اکتوبر میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.6 فیصد ریکارڈ، دو ماہ بعد سنگل ڈیجٹ میں آگئی

inflation-rate-in-pakistan

ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح اکتوبر کے دوران 9.6 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو دو ماہ بعد دوبارہ سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

رپورٹ کے مطابق اگست میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد اور ستمبر میں 10.3 فیصد رہی تھی۔ اکتوبر میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 9.8 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 9.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ تاہم جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی اوسط شرح 10.05 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ پیاز کی قیمت میں 19.38 فیصد اور دال چنا میں 19.17 فیصد اضافہ ہوا۔ گندم 9 فیصد اور آٹا 7.54 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں 6.55 فیصد، انڈوں میں 5.72 فیصد اور بیسن میں 5.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چنے، پھل، دال ماش، مچھلی، خشک میوہ جات اور دال مسور بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل رہیں۔ ایک ماہ کے دوران موٹر فیول کی قیمت میں 3 فیصد تک اضافہ ہوا۔

دوسری جانب ٹماٹر، پیاز، آلو، چینی، دال مونگ، گڑ اور چاول کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بجلی کے چارجز بھی گزشتہ ماہ 3.31 فیصد تک کم ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر ٹرانسپورٹ کے کرائے 28.61 فیصد تک بڑھ گئے۔ تعلیم 8 فیصد اور صحت کی سہولیات 8.09 فیصد مہنگی ہوئیں۔ ہاؤسنگ، پانی، بجلی، گیس اور ایندھن کی قیمتوں میں 11 فیصد جبکہ کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں 9.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

kia kia
پاکستان4 گھنٹے ago

کِیا اسپورٹیج ایل ہائبرڈ کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) کِیا پاکستان نے اپنی مقبول ہائبرڈ ایس یو وی اسپورٹیج ایل کے دونوں ماڈلز کی...

Lahore-Smog Lahore-Smog
پاکستان4 گھنٹے ago

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، فضائی آلودگی نے دہلی کو بھی لپیٹ میں لے لیا، زہریلی اسموگ سے شہریوں کی صحت خطرے میں

لاہور(صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور شمالی بھارت کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شدت خطرناک حد تک بڑھ گئی...

Crude Oil Prices Crude Oil Prices
تازہ ترین4 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی، سعودی عرب کا تیل کی ترسیل کے لیے متبادل پائپ لائن نظام وسیع کرنے کا منصوبہ

ریاض (صداۓ سچ نیوز) آبنائے ہرمز کی مؤثر ناکہ بندی اور عالمی تیل کی ترسیل میں پیدا ہونے والی شدید...

baqir qalibaf baqir qalibaf
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران کا امریکہ کو طاقتور اور معقول جواب دینے کا دعویٰ، جنگ روکنے کی ذمہ داری واشنگٹن پر عائد کر دی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ایرانی وفد کے سربراہ محمد...

US Iran US Iran
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کا امریکی دباؤ اور غیرمعمولی مطالبات تسلیم کرنے سے انکار، جنگ بندی کا معاہدہ تاحال دور

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کے...

Rawalpindi Rawalpindi
پاکستان5 گھنٹے ago

راولپنڈی، گھر سے 37 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میں گھر سے  37 لاکھ روپے مالیت کے زیورات کی چوری کرنے والی ملازمہ کو...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہے، زیادہ امکان یہی ہے کہ ہم معاہدہ کرلیں گے، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں ہم جنگ میں ہیں، ہم...

usdrone usdrone
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران کا امریکی ڈرون مار گرانے اور 2 جاسوس ڈرونز ناکارہ بنانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں امریکی فوج کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے اور 2...

Punjab CM Maryan nawaz Punjab CM Maryan nawaz
پاکستان6 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کیلئے نئی درخواستیں طلب کرنےکی منظوری دیدی

لاہور (صداے سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کیلئے نئی درخواستیں طلب کرنےکی منظوری...

netanyahu-trump-card netanyahu-trump-card
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایزن کوٹ کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب، نیتن یاہو حکومت میں شمولیت سے انکار، امریکی مداخلت بھی قبول نہیں

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں یاشر پارٹی کے...

Trending