Connect with us

پاکستان

جمعےکو پیٹرول 15 روپے لیٹر مہنگا ہونا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پر بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا، علی پرویزملک

ali pervez malik

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نےکہا ہےکہ جمعےکو پیٹرول 15 روپے لیٹر مہنگا ہونا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پر وہ بوجھ آئل ریفائنریز پر منتقل کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا وزیراعظم کی ترجیح ہے، آئل ریفائنریز کے ساتھ کل نشست میں تمام امور پرگفتگو ہوگی، ریفائنریز نے منافع بھی بہت کمایا ہے، اس بار ان کے تعاون پر شکر گزار ہیں، آئل ریفائنریز کے تعاون سے عوام کو 15 روپے فی لیٹر سستا فراہم کرنے کے قابل ہوئے، ریفائنریز کا 3 ماہ کا منافع پورے ایک سال سے زیادہ تھا۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ کروڑوں افراد پیٹرول ریلیف سے مستفید ہو رہے ہیں، ریفائنریز کے ساتھ مل کر ڈیزل کے لیے کروڈ بیسڈ فارمولا طےکیا تھا، جمعےکو پیٹرول کی قیمتوں میں آنے والا 15 روپے اضافہ روکا گیا، ریفائنریز نے پیٹرول کی قیمت کنٹرول میں رکھنے کے لیے حکومت کا ساتھ دیا، ریفائنریز نے پیٹرول کی قیمت میں 15 ارب روپےکا لوڈ خود اٹھانےکا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ خطےکی صورتحال کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور انشورنس کے خرچے بڑھ چکے ہیں، چند دنوں میں ہوئے واقعات کی وجہ سے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق لاجسٹک مسائل اور انشورنس میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم پر پریمیئم 10 سے 20 ڈالرفی بیرل بڑھ گیا ہے، جنگ سے پہلے پٹرول پرپریمیئم 5 ڈالر تھا جو 20 ڈالرفی بیرل پرگیا،ڈیزل پر خام تیل کا فارمولہ لاگو ہے، مقامی ریفائنریز 30 فیصد پیٹرول بناتی ہیں، عوام نے تیل کی قیمت کے لیے بہت مشکلات برداشت کیں، حکومت کسی سے زیادتی نہیں کرے گی، عوام کا تحفط یقینی بنائےگی۔گیس کی آج جو چھ سات سو روپے فی کلو قیمت لی جارہی ہے یہ غلط ہے،گیس کی زیادہ قیمت لینے کے خلاف اقدامات لیے جارہے ہیں، ایک دو دن میں سامنے آجائیں گے،گیس کی قیمت میں جو عوام کو تکلیف دے رہےہیں ان کو حساب دینا پڑےگا۔

آبنائے ہرمز میں پاکستان آنے والے ایل این جی کارگو پر حملے کے سوال پر علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ جس جگہ پر جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ ہرمز سے پہلے ہے، کراسنگ کے اوپر نہیں ہوا، اس مشکل وقت میں ایندھن جہاں بھی جارہا ہو انسانی بنیادوں پر اسے جانے دینا چاہیے، جہاز پر حملہ جہاں سے بھی ہوا ہے، تحقیقات میں سامنے آجائے گا۔

فیول ریلیف کا سلسلہ جاری رہےگا، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سخت ہدایت پر 15 روپے فی لیٹر قیمت کو نہیں بڑھنے دیا گیا،عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا پہلے دن سے وژن تھا کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، پاکستان میں فیول کی قلت نہیں، ہماری ضرورت پوری ہو رہی ہے، دنیا بھر کی معیشت جنگوں سے متاثر ہے، پاکستان کی معیشت بھی متاثر ہوئی، مشکل حالات کے باوجود پاکستان کے معاشی انڈیکیٹرز مثبت ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل، رکشوں، چھوٹی گاڑی مالکان کو فیول ریلیف کا سلسلہ جاری رہےگا، اب تک پیٹرول کی مد میں27 ارب روپےکا ریلیف دے چکے ہیں، یہ بہت بڑا ریلیف ہے، اسکیم کامیابی سے جاری ہے، امن کی کوششیں بھی جاری ہیں، امن آئےگا تو حالات معمول کی طرف لوٹیں گے، سبسڈی جاری ہے اور جو قیمت بڑھنی تھی وہ نہیں بڑھنے دی گئی۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت مقرر کرنےکا فارمولا تبدیل کردیا
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ریفائنریز کے لیے پیٹرول کی قیمت مقرر کرنےکا فارمولا تبدیل کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وفاقی کابینہ نے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے۔حکومت نے آئل ریفائنریز کو ہدایت کی ہے کہ درآمدی قیمت اور ریفائنری کی سطح پر مقررہ قیمت کے درمیان فرق سرکاری خزانے میں جمع کرایا جائے، جب کہ اس سے حاصل ہونے والا مالی فائدہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کی صورت میں عوام کو منتقل کیا جائےگا۔

حکومت نے ریفائنریز کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ 30 روز تک پیٹرول کی قیمت کے تعین میں پریمیئم، دیگر اخراجات اور کسٹم ڈیوٹی کی سطح 7 مارچ 2026 کے مطابق برقرار رکھی جائے، جسے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ سے قبل کی بنیاد تصور کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق درآمدی قیمت اور ریفائنری قیمت میں پیدا ہونے والا فرق پیٹرولیم لیوی کی مد میں قومی خزانے میں جمع ہوگا، اور اسی رقم کے برابر ریلیف پیٹرول کی قیمت میں کمی کے ذریعے صارفین کو دیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

kia kia
پاکستان3 گھنٹے ago

کِیا اسپورٹیج ایل ہائبرڈ کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) کِیا پاکستان نے اپنی مقبول ہائبرڈ ایس یو وی اسپورٹیج ایل کے دونوں ماڈلز کی...

Lahore-Smog Lahore-Smog
پاکستان3 گھنٹے ago

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، فضائی آلودگی نے دہلی کو بھی لپیٹ میں لے لیا، زہریلی اسموگ سے شہریوں کی صحت خطرے میں

لاہور(صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور شمالی بھارت کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شدت خطرناک حد تک بڑھ گئی...

Crude Oil Prices Crude Oil Prices
تازہ ترین3 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی، سعودی عرب کا تیل کی ترسیل کے لیے متبادل پائپ لائن نظام وسیع کرنے کا منصوبہ

ریاض (صداۓ سچ نیوز) آبنائے ہرمز کی مؤثر ناکہ بندی اور عالمی تیل کی ترسیل میں پیدا ہونے والی شدید...

baqir qalibaf baqir qalibaf
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کا امریکہ کو طاقتور اور معقول جواب دینے کا دعویٰ، جنگ روکنے کی ذمہ داری واشنگٹن پر عائد کر دی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ایرانی وفد کے سربراہ محمد...

US Iran US Iran
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران کا امریکی دباؤ اور غیرمعمولی مطالبات تسلیم کرنے سے انکار، جنگ بندی کا معاہدہ تاحال دور

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کے...

Rawalpindi Rawalpindi
پاکستان5 گھنٹے ago

راولپنڈی، گھر سے 37 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میں گھر سے  37 لاکھ روپے مالیت کے زیورات کی چوری کرنے والی ملازمہ کو...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہے، زیادہ امکان یہی ہے کہ ہم معاہدہ کرلیں گے، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں ہم جنگ میں ہیں، ہم...

usdrone usdrone
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کا امریکی ڈرون مار گرانے اور 2 جاسوس ڈرونز ناکارہ بنانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں امریکی فوج کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے اور 2...

Punjab CM Maryan nawaz Punjab CM Maryan nawaz
پاکستان5 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کیلئے نئی درخواستیں طلب کرنےکی منظوری دیدی

لاہور (صداے سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کیلئے نئی درخواستیں طلب کرنےکی منظوری...

netanyahu-trump-card netanyahu-trump-card
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایزن کوٹ کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب، نیتن یاہو حکومت میں شمولیت سے انکار، امریکی مداخلت بھی قبول نہیں

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں یاشر پارٹی کے...

Trending