تازہ ترین
امریکی صدر ٹرمپ سے صہیونیت مخالف یہودی ربیوں کی ملاقات، غزہ جنگ ختم کرانے کا مطالبہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے صہیونیت مخالف حسیدی یہودی ربیوں کے ایک گروپ نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور ان سے اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ ختم کرانے کا مطالبہ کیا۔
برطانوی میڈیا مڈل ایسٹ آئی کے مطابق نیویارک اور نیو جرسی سے آنے والے وفد میں ستمار برادری کے سرکردہ ربی آرون ٹیٹل بام بھی شامل تھے جو تقریباً 1 لاکھ افراد کی برادری کی قیادت کرتے ہیں جبکہ ٹرمپ کے یہودی داماد جیرڈ کشنر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وفد نے ٹرمپ سے ملاقات کے بعد نائب صدر جے ڈی وینس اور ریپبلکن رکن کانگریس مائیک لالر سے بھی ملاقات کی۔
عرب میڈیا کے مطابق یہودی ربیوں نے صدر ٹرمپ کو ایک خط دیا جس میں کہا گیا ہے کہ صہیونی اور اسرائیلی رہنما دنیا بھر کے یہودیوں کی نمائندگی نہیں کرتے۔
ملاقات کے دوران اسرائیل کی جانب سے یہودی طلبہ کو زبردستی فوج میں بھرتی کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا جو اسرائیل میں انتہائی متنازع ہے اور اس کے خلاف بڑے احتجاج بھی ہو چکے ہیں۔
خط میں امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہماری برادری کے افراد کو صہیونی نمائندوں کے بجائے یہودی امریکی شہری سمجھا جائے۔
یہ ملاقات وائٹ ہاؤس میں ایسے یہودی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ غیر معمولی رابطے کی حیثیت رکھتی ہے جن کے صہیونیت سے متعلق خیالات کئی بڑی اسرائیل نواز یہودی تنظیموں سے نمایاں طور پر مختلف ہیں۔
مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات امریکی اور اسرائیلی انتخابات سے چند ہفتے قبل ہوئی ہے، اس لیے ملاقات کے سیاسی پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق مذہبی امور کے دفتر کی جانب سے مختلف مذہبی برادریوں کے رہنماؤں کو صدر سے ملاقات کے لیے بلایا جاتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

