Connect with us

پاکستان

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا

Captain Muhammad Sohail Chaudhry

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے بطور انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ نئے آئی جی اسلام آباد کی سنٹرل پولیس آفس آمد پر پولیس افسران اور جوانوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

سنٹرل پولیس آفس میں کمان کی تبدیلی کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے بعد کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے آئی جی اسلام آباد کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ انہوں نے پولیس کے سینئر افسران سے تعارفی ملاقاتیں کیں اور مختلف پیشہ ورانہ امور، امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سروسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔

نئے آئی جی اسلام آباد نے سنٹرل پولیس آفس کے اسٹاف سے بھی ملاقات کی اور مختلف انتظامی و پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پولیسنگ کے نظام کو فروغ دینے پر زور دیا۔

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے یادگارِ شہداء پر بھی حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور اسلام آباد پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کو بروقت اور مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اسلام آباد پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور پولیسنگ کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے گی جبکہ پولیس افسران اور جوان شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کریں۔ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے پولیس فورس میں احتساب، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے اسلام آباد پولیس پوری ذمہ داری اور عزم کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے گی۔
کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اسلام آباد پولیس ان کے مشن کو آگے بڑھائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

issuance of new arms licences issuance of new arms licences
پاکستان11 گھنٹے ago

سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، نئے آرمز...

rain rain
پاکستان11 گھنٹے ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور ژالہ...

gold-rate gold-rate
پاکستان11 گھنٹے ago

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ...

Taxila-police-station Taxila-police-station
پاکستان11 گھنٹے ago

ٹیکسلا میں یتیم بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم فرار، مقدمہ درج

ٹیکسلا (صداۓ سچ نیوز) ٹیکسلا کے علاقے گھڑی افغاناں میں ایک یتیم بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کا...

bawa-syed-ilyas-mehdi-shah bawa-syed-ilyas-mehdi-shah
پاکستان11 گھنٹے ago

اہم شخصیات کی ڈیرہ باوا سید الیاس مہدی شاہ آمد، عیادت اور جلد صحتیابی کی دعا

ٹیکسلا (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم و ایم پی اے راجہ محمد حنیف، پارلیمانی سیکرٹری و ایم...

Federal Constitutional Court Federal Constitutional Court
پاکستان12 گھنٹے ago

وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں نئے عدالتی سال27- 2026 کا آغاز

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں نئے عدالتی سال27-2026 کے آغاز کے موقع پر ایک پروقار...

usa-and-iran usa-and-iran
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ایران سے لاحق خطرے کو مکمل طور پر ختم کرنےکیلئے اقدامات کر رہے ہیں، امریکا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا اب ایران سے لاحق خطرے کو...

FGEHA Grand Auction FGEHA Grand Auction
پاکستان12 گھنٹے ago

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی تاریخی کامیابی، نیلامی کے پہلے روز ہی 10ارب سے زائد کے کمرشل پلاٹس فروخت

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام نیلام عام میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے...

Captain Muhammad Sohail Chaudhry Captain Muhammad Sohail Chaudhry
پاکستان12 گھنٹے ago

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے بطور انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اپنے عہدے کا باقاعدہ...

amjad aliamjad ali amjad aliamjad ali
اوورسیز پاکستانیز19 گھنٹے ago

لوٹن کونسل کے نئے لیڈر کا انتخاب، امجد علی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما کونسلر امجد علی کو 14 ستمبر کو ہونے والے کونسل کے...

Trending