پاکستان
چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نقوی کی نواز شریف اور مریم نواز کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بریفنگ
مظفرآباد (صدائے سچ نیوز) چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) سید قمر رضا نقوی نے مظفرآباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، انہیں درپیش مسائل کے حل اور آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نقوی نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کے بروقت ازالے اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے شروع کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔
اس موقع پر چیئرمین او پی ایف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال اور خطے میں معمولاتِ زندگی کی بحالی کے لیے جاری کوششوں پر بھی بریفنگ دی۔
میاں محمد نواز شریف نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نقوی کے عزم، لگن اور خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے او پی ایف کے کردار کو اہم قرار دیا۔
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

