پاکستان
ملک بھر میں ڈینگی سیزن شروع، اسلام آباد میں7 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مون سون کی بارشیں ختم ہوتے ہی ملک بھر میں ڈینگی کا سیزن شروع ہوگیا، اسلام آباد میں ضلعی محکمہ صحت نے سات ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔
پمز اسپتال میں زچہ و بچہ اور چلڈرن اسپتال کے سامنے کچرے کا ڈھیر ڈینگی مچھروں کی افزائش گاہ بن گیا، جہاں پرانے ٹائرز، ڈرمز اور پانی سے بھری بالٹیوں میں ڈینگی لاروا موجود ہے
پمزاسپتال آنےوالی خواتین اوربچوں کی صحت کوڈینگی کےخطرےکاسامنا ہے،ایم سی ایچ کےسامنے موجود کچرے کےڈھیر میں جگہ جگہ پانی جمع ہے،پرانے ٹائرز،ڈرمز اوربالٹیوں میں ڈینگی لاروا واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک طرف زچہ و بچہ اسپتال، تو دوسری جانب چلڈرن اسپتال،مگر دونوں اسپتالوں کے عین سامنے صفائی کےناقص انتظامات نے صورتحال تشویشناک بنا دی ہے،ڈینگی کےسیزن میں مچھروں کی افزائش روکنے کے لیےلاروا تلف کرنے اور صفائی کےخصوصی اقدامات ضروری ہیں،تاہم پمز انتظامیہ اورسی ڈی اے کی جانب سےتاحال مؤثر صفائی کے انتظامات نظر نہیں آتے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

