Connect with us

پاکستان

پاکستان سمیت 8 عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کاغزہ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر مشترکہ اعلامیہ جاری

pakistan-foreign-office

پاکستان سمیت 8 عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیاہے جس میں پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب،یواےای نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں اسپتالوں، طبی مراکز اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی گئی ہے ، شہری تنصیبات پرحملے،خواتین و بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکتیں بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں، غزہ تنازع کے خاتمے کے جامع منصوبے پر عملدرآمد اسرائیلی خلاف ورزیوں سے متاثر ہو رہا ہے۔

صدرٹرمپ کے فلسطینی دھڑوں کی روڈ میپ پر رضامندی اعلان کے بعد بھی اسرائیلی کارروائیاں امن عمل کیلئےخطرہ ہیں، اسرائیلی اقدامات سیاسی عمل کوسبوتاژ، کشیدگی میں اضافے،انسانی بحران مزید سنگین بنانے کا باعث بن رہے ہیں۔ شہریوں، طبی مراکز، طبی عملے اور انسانی امدادی کارکنوں کا تحفظ بین الاقوامی قانونی ذمہ داری ہے۔

اعلامیہ میں غزہ بھرمیں انسانی امداد، طبی سامان،ریلیف کی فوری، محفوظ اور بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔ غزہ کی صورتحال کو مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے حملوں سے الگ نہیں دیکھا جا سکتا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی اسرائیلی بستیاں اور مقبوضہ یروشلم کی حیثیت تبدیل کرنےکی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل طاقت کے ذریعے زمینی حقائق تبدیل کر کے دو ریاستی حل کو نقصان پہنچا رہا ہے، فلسطینی عوام کے جائز حقوق سلب کرنے کی کوششیں اقوام متحدہ کی قراردادوں،بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

اعلامیہ میں بین الاقوامی برادری خصوصا سلامتی کونسل سے قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرنے ، اسرائیل کو عالمی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون اور قرارداد 2803 پر عملدرآمد کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا گیاہے  جبکہ سنگین خلاف ورزیوں کے ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنانے پر زور دیا گیاہے ۔

غزہ میں مستقل جنگ بندی اورمعاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے موثر بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے کسی بھی حصے کے الحاق یا اسرائیلی خودمختاری مسلط کرنےکی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں، فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی ہر کوشش کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہیں۔

1967ء کی سرحدوں پر مشتمل آزاد،خودمختار فلسطینی ریاست ہی مسئلےکا منصفانہ اور دیرپا حل ہے، مشرقی یروشلم  بطور دارالحکومت آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا گیاہے ۔ دو ریاستی حل کیلئےسنجیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہی خطےمیں منصفانہ اور جامع امن کا واحد راستہ ہے۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

trump trump
تازہ ترین2 منٹس ago

ڈونلڈ ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف فی الحال حملے نہ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن میں حوثیوں کے خلاف فی الحال حملے نہ کرنے کا...

PTI Founder’s Sisters Noreen Niazi and Uzma Khan PTI Founder’s Sisters Noreen Niazi and Uzma Khan
پاکستان15 منٹس ago

لاہور، علیمہ خان کے بعد بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی حراست میں لے لیا گیا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) بانئ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علمیہ خان کے بعد اب دیگر بہنوں نورین نیازی اور...

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی اور حکومت میں پانچویں مذاکرات دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے...

pak bahria pak bahria
پاکستان12 گھنٹے ago

پاک بحریہ کے سربراہ کا میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کے دوران پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے...

rana-sanaullah rana-sanaullah
پاکستان13 گھنٹے ago

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ کی کال، جو نہیں سمجھے گاوہ سمجھا دیا جائے گا،رانا ثنااللہ

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی نے ہر فرد...

Trump Trump
تازہ ترین13 گھنٹے ago

مستقبل قریب میں امریکا ایران جنگ سے متعلق بہت بڑی چیزیں ہونے والی ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں امریکا ایران جنگ سے متعلق...

Hangu Clash Hangu Clash
پاکستان13 گھنٹے ago

ہنگو میں سیکیورٹی فوسز سے مقابلہ، فتنہ الخواج کے 8 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید، آئی ایس پی آر

ہنگو (صداۓ سچ نیوز) ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور فتنہ الخوارج کے مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور فورسز...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
پاکستان13 گھنٹے ago

دشمن امن کی پیشکش کرے تو اسے رد نہیں کرنا چاہیے، مسعود پزشکیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہمیں دشمن کی چالوں سے ہوشیار رہنا ہونا...

nasir abbas nasir abbas
پاکستان21 گھنٹے ago

پنجاب کا تعلیمی بحران، کٹہرے میں کون؟

آئینۂ فکر تحریر: ناصرعباسپنجاب میں نویں جماعت کے حالیہ امتحانات کے نتائج نے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین22 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اے آئی فورس بنانے کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کے لیے اے...

Trending