Connect with us

پاکستان

ایف جی ای ہاوسنگ اتھارٹی کا بروقت اقساط نہ جمع کرانے پر پلاٹ کینسل کرنے کا فیصلہ

Federal Government Employees Housing Authority FGEHA

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی نے بروقت اقساط جمع نہ کرانے پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کینسل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکٹر F-14/15 چند ایسے الاٹیز جو سال 2016 سے مسلسل اپنی واجب الادا اقساط جمع کروانے میں ناکام رہے اور متعدد مواقع فراہم کیے جانے کے باوجود انہوں نے ایک روپیہ بھی جمع نہیں کروایا۔ اس صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کی ہدایات پر ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے تمام ریکارڈ، قواعد و ضوابط اور قانونی تقاضوں کا بغور جائزہ لیا۔

کمیٹی کی سفارشات اور تمام قانونی و انتظامی مراحل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ چھے (6) پلاٹس، جن کے مالکان نے سال 2016 سے مالی ذمہ داریوں کی ادائیگی نہیں کی، ان کی الاٹمنٹ منسوخ کی جائے۔ یہ فیصلہ مکمل شفافیت، میرٹ اور مروجہ قوانین کے مطابق کیا گیا ہے تاکہ منصوبے کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور ذمہ دار الاٹیز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔مزید سیکٹر F-14 اور F-15 کے معزز الاٹیز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی اقساط بروقت جمع کروائیں ۔

جاری پریس ریلیز میں یہ بتایا گیا کہ ایسے تمام الاٹیز اور پلاٹس کی لسٹیں تیار کی جا رہی ہیں جو بروقت اقساط جمع نہیں کروارہے، ان کے پلاٹس بھی مروجہ قانون کینسل کیے جائیں گے ۔

وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ ، سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر) محمد محمود اور ڈائریکٹر جنرل FGEHA کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پر مذکورہ سیکٹرز میں ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کرنے، الاٹیز کے مسائل حل کرنے، بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے مسلسل اجلاسوں، فیلڈ وزٹس اور انتظامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف جی ای ہاؤسنگ اتھارٹی نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا، سیکٹر ایف 14, 15 کے متاثرین میں لینڈ شیئرنگ بنیاد کے تحت پروویژنل آفر لیٹرزکی تقسیم

اتھارٹی کی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سیکٹر F-14 اور F-15 کو جدید شہری تقاضوں کے مطابق ایک ماحول دوست (Environment-Friendly)/Climate Resilient، پائیدار اور مثالی رہائشی منصوبہ بنایا جائے گا، جہاں شہریوں کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے کی بروقت تکمیل اور الاٹیز کو جلد از جلد پلاٹس کی فراہمی اتھارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نےاس موقع پر ان تمام الاٹیز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی واجب الادا اقساط بروقت جمع کروائیں اور منصوبے کی ترقی میں بھرپور تعاون کیا۔ ان ذمہ دار الاٹیز کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو برقرار رکھنے میں نمایاں مدد ملی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

naheed khandand safdar abbasi naheed khandand safdar abbasi
پاکستان10 گھنٹے ago

​پی پی پی ورکرز کا قائدِ اعظم کے پاکستان، ۱۹۷۳ء کے آئین اور جمہوریت سے وابستگی کا اعادہ

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) کے صدر ڈاکٹر صفدر علی...

Iran Pakistan Iran Pakistan
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران  ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل...

Southern Lebanon Southern Lebanon
تازہ ترین10 گھنٹے ago

اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے، لبنانی فائر فائٹرز

لبنانی فائر فائٹرز نے کہا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے۔ ...

IG-SINDH IG-SINDH
پاکستان10 گھنٹے ago

میر رضا کیس میں غلطیاں ہوئیں،آئی جی سندھ کا بڑا اعتراف

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ میررضا کیس میں غلطیاں ہوئیں اب ہم نے ازالہ کردیا ہے،نئی...

Trump Trump
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ہم نے پاسداران انقلاب کو ختم کردیا ہے اور وہ فرار ہو رہے ہیں، امریکی صدر کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر...

rain-karachi rain-karachi
پاکستان11 گھنٹے ago

بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

پی ڈی ایم اے  نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ اعلامیے کے...

Mir-Raza-New Mir-Raza-New
پاکستان11 گھنٹے ago

میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) مقتول میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے جناح اسپتال کے میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر...

Mohsin Naqvi and Iranian President Mohsin Naqvi and Iranian President
پاکستان19 گھنٹے ago

محسن نقوی اور ایرانی صدر کی ملاقات، بات چیت کی تفصیلات سامنے آگئیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اندرونی...

Red Sea Red Sea
پاکستان20 گھنٹے ago

بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق، وزیر خارجہ کی شدید مذمت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں...

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین20 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے،ہم بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صورتِ حال ’اچھی سمت...

Trending