Connect with us

پاکستان

افواج پاکستان مضبوط اور فیصلہ کن ردعمل کے ذریعے غیر ملکی پراکیسز کے عزائم کو شکست دیں گی، فیلڈ مارشل

field-marshal-asim-munir

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں 20 ویں نیشنل ورکشاپ میں بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مستقل حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن قائم ہوگا  جس کیلئے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک  سے دہشتگردی اور اس کے حامیوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پورے عزم کے ساتھ جاری رہیں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عوام کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کریں گے، غیرملکی اسپانسرڈ پراکسیز نے بلوچستان میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کی اور ان پراکسیز نے تشدد کو مسلسل ہوا دینے،استحکام کونقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی  لیکن افواج پاکستان مضبوط اورفیصلہ کن ردعمل کے ذریعے غیرملکی پراکسیز کے عزائم کو شکست دیں گی۔

سید عاصم منیر کا کہناتھا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، جو قدرتی دولت سے مالا مال ہے ،اللہ نے بلوچستان کو محب وطن لوگوں سے نوازا ، جوصوبے کی سب سےبڑی طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے جاری ترقیاتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی  اور کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد عوامی نقطہ نظر کےذریعے بلوچستان کےسماجی و اقتصادی منظر نامے بدلنا ہے۔

سپہ سالار نے ملک کے مستقبل کی سمت ترتیب دینے کیلئے قومی اتحاد اور استقامت کی ضرورت پر زور  دیا، شرکا کی جانب سے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Sardar-Tanveer-Ilyas Sardar-Tanveer-Ilyas
پاکستان1 گھنٹہ ago

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

آزاد کشمیر(صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام...

pta pta
پاکستان2 گھنٹے ago

موبائل فون کمپنیزکی غیرمعیاری سروس، پی ٹی اے نے آپریٹرز کو 30 روز کی مہلت دیدی

موبائل کمپنیوں کی غیر معیاری سروس اور کوریج پر پی ٹی اے متحرک ہو گیا، آپریٹرز کو خامیاں دور کرنے...

The-East-London-Mosque The-East-London-Mosque
تازہ ترین2 گھنٹے ago

برطانیہ بھر کی مساجد پر ایک برس کے دوران 70 حملے، نفرت انگیز واقعات ریکارڈ

لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ بھر کی مساجد پر گزشتہ ایک برس کے دوران 70 حملے یا نفرت انگیز واقعات...

field-marshal-asim-munir field-marshal-asim-munir
پاکستان2 گھنٹے ago

افواج پاکستان مضبوط اور فیصلہ کن ردعمل کے ذریعے غیر ملکی پراکیسز کے عزائم کو شکست دیں گی، فیلڈ مارشل

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں 20 ویں نیشنل ورکشاپ میں...

Ships Ships
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران یا امریکا کو ٹول دینے والے بحری جہازوں کی انشورنس پالیسی ختم ہوسکتی ہے، کمپنیز کا انتباہ

بحری جہازوں کی انشورنس کرنے والی کمپنیوں کے گروپ نے ایران یا امریکا کو ٹول دینے والے جہازوں کی انشورنس...

us-iran-flag us-iran-flag
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ روکنے کے حق میں ووٹ دے دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) خبر ایجنسی کے مطابق ایوان نمائندگان میں ایران کے خلاف فوجی آپریشن روکنے کی قرارداد پر...

gold gold
پاکستان4 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ ملک بھر میں سونے کی قیمت...

trump trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے...

trump trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ جوہرہ معاہدہ ابراہم اکارڈ زمیں شمولیت کیساتھ مشروط کر دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین5 گھنٹے ago

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر...

Trending