پاکستان
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے
تہران (صدائے سچ نیوز ) چیف آف ڈیفنس فورسز آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دورہ ایران کے دوران ایران امریکا بات چیت، خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر بات چیت کرینگے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم اعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر کے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر کے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر تفصیلی بات چیت کی۔
ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات نے قیام امن کے طریقہ کار پر غور کیا۔
دوسری جانب سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی آج بھی تہران میں ہی قیام کریں گے، محسن نقوی امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم ملاقاتیں جاری رکھےہوئے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

