Connect with us

تازہ ترین

متنازع فیصلے دنیا کی بڑی فٹبال لیگز میں بھی دیکھنے کو ملتے ہیں اور یہ کھیل کا حصہ ہیں، صدر فیفا

Gianni-Infantino

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے ورلڈ کپ 2026 پر ہونے والی مسلسل تنقید کا سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے ناقدین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ نفرت کے بیج بو رہے ہیں۔

جیانی انفانٹینو نے انسٹاگرام پر ایک طویل پیغام جاری کرتے ہوئے نہ صرف ورلڈ کپ کو کامیاب قرار دیا بلکہ ناقدین کو بھی سخت جواب دیا۔

انہوں نے لکھا کہ جو لوگ اپنے قلم، کاغذ یا کمپیوٹر اسکرین کے پیچھے بیٹھ کر نفرت اور جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ جب آپ صرف تنقید کر رہے تھے ہم فیفا میں دنیا کا بہترین ایونٹ منعقد کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے تھے۔

فیفا صدر نے کہا کہ اگر کسی نے بچوں، والدین، بزرگوں اور خاندانوں کو ایک ساتھ فٹبال سے لطف اندوز ہوتے نہیں دیکھا تو انہیں افسوس ہے کہ وہ اس خوشی اور اتحاد کے مناظر سے محروم رہ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میچز ختم ہو گئے لیکن اس سے بھی زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ آپ نفرت اور تنقید میں اس قدر الجھے رہے کہ اس خوبصورت ماحول کو دیکھ ہی نہ سکے۔

انفانٹینو نے ورلڈ کپ کے تینوں میزبان ممالک کی جانب سے اتحاد، تعاون اور سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی سراہا اور کہا کہ ٹورنامنٹ نے مختلف قوموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔

انہوں نے ایران کی قومی ٹیم کی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ جاری جغرافیائی اور سیاسی کشیدگی کے باوجود ایرانی ٹیم کی ورلڈ کپ میں موجودگی اس بات کی علامت ہے کہ فٹبال اختلافات سے بالاتر ہو کر لوگوں کو قریب لا سکتا ہے۔

فیفا صدر نے لکھا کہ جب دنیا فٹبال کا جشن منا رہی تھی آپ نفرت کے بیج بو رہے تھے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری دنیا کو نفرت نہیں بلکہ محبت، تقسیم نہیں بلکہ برداشت اور ماتم نہیں بلکہ جشن کی ضرورت ہے۔

جیانی انفانٹینو نے ریفریوں کے بعض متنازع فیصلوں اور کچھ تادیبی کارروائیوں پر ہونے والی تنقید کا بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے دنیا کی بڑی فٹبال لیگز میں بھی دیکھنے کو ملتے ہیں اور یہ کھیل کا حصہ ہیں۔

اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے لکھا کہ جو لوگ اپنا وقت اور توانائی نفرت پھیلانے میں صرف کر رہے ہیں وہ ایک لمحہ رک کر سوچیں، غور کریں، دعا کریں یا فٹبال کا کوئی میچ دیکھیں اور کھلاڑیوں اور شائقین کے چہروں، آنکھوں اور جذبات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ دعا ہے فٹبال ہمیشہ نفرت پر غالب رہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایرانی صدر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں کے زخموں سے متعلق امریکی میڈیا کو آگاہ کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو...

Bill Gates Bill Gates
تازہ ترین5 گھنٹے ago

اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال سے متعلق دنیا کو خبردار...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو...

Attack Attack
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امارات نے اسرائیل کو7 اکتوبر کے حملے سے پہلے خبردار کردیا تھا، نیویارک ٹائمز کی تصدیق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے...

Aircraft Crashes in Congo Aircraft Crashes in Congo
تازہ ترین6 گھنٹے ago

کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک

کنشاسا (صداۓ سچ نیوز) جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ...

Saudi Yemen Saudi Yemen
تازہ ترین6 گھنٹے ago

سعودی اتحادی افواج نے یمن کے حوثیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا دیے

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا...

jinnah-hospital jinnah-hospital
پاکستان6 گھنٹے ago

جناح اسپتال لاہور کے آئی وارڈ میں آگ لگ گئی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) جناح اسپتال لاہور کے آئی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ آگ لگنے...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران کی شرائط پوری ہونے تک امریکاکو سزا دینے کا سلسلہ جاری رہے گا، ترجمان پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ ایران کی7...

Trump Trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

صدر ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی...

IAIS IAIS
پاکستان18 گھنٹے ago

بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان تزویراتی روابط بڑھانے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے مؤثر انداز...

Trending