پاکستان
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
امریکی فیڈرل ریزرو کے جون کے اجلاس کے منٹس جاری ہونے سے قبل عالمی منڈی میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد کمی کے بعد 4,138.32 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ اگست کے لیے امریکی گولڈ فیوچر 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,149.90 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق رواں سال ریکارڈ بلند سطح سے سونے کی قیمتیں 25 فیصد سے زائد نیچے آچکی ہیں، تاہم گزشتہ ہفتے امریکا کے کمزور روزگار کے اعداد و شمار کے بعد شرح سود میں اضافے کی توقعات کم ہونے سے سونے کو کچھ سہارا ملا۔
دوسری جانب ہانگ کانگ نے سونے کے لیے سینٹرل کلیئرنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے اور گولڈ فیوچر ٹریڈنگ بھی دوبارہ شروع کر دی ہے تاکہ وہ قیمتی دھاتوں کے علاقائی ذخیرہ مرکز کے طور پر اپنی حیثیت مضبوط بنا سکے۔
واضح رہے کہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے زیراثر کیا جاتا ہے، عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد آج پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

