Connect with us

پاکستان

پام آئل کا درآمدی بل 3 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا،حکومت کا منصوبہ تیار

Edible-Oil-Import-Bill

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کا پام آئل کا سالانہ درآمدی بل 3 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا،درآمدی خوردنی تیل کا بل کم کرنے کے لیے حکومت نے دو مراحل پر مشتمل منصوبہ تیار کرلیا۔

وزارتِ غذائی تحفظ کی دستاویزکےمطابق منصوبےکامقصدخوردنی تیل کی درآمد کم کرکےمقامی پیداوار اورمقامی وسائل پر انحصار بڑھانا ہے،پہلےمرحلےمیں 2026 سے 2031 تک شارٹ ٹرم منصوبے پرکام کیا جائےگا،جس کے تحت سورج مکھی، کینولا، ریپ سیڈ، تل اور سویا بین کی مقامی پیداوار بڑھانے کی تجویز ہے۔

شارٹ ٹرم منصوبے سے 3 ارب 45 کروڑ ڈالر کی درآمدی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ تقریباً 967 ارب روپے کے معاشی فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے،منصوبے کےدوسرے مرحلےمیں 10 سالہ لانگ ٹرم پلان کے تحت قابلِ کاشت رقبہ بڑھانےکی تجویز دی گئی ہے،لانگ ٹرم منصوبے سے 7 ارب ڈالر سے زائد کےدرآمدی متبادل فوائد حاصل ہونےکا امکان ہے،تقریباً 1,965 ارب روپےکی معاشی سرگرمی پیدا ہونے کا تخمینہ ہے۔

دستاویز کےمطابق سورج مکھی کی پیداوار 20 لاکھ ٹن تک بڑھانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے،قومی آئل سیڈ پالیسی کے تحت درآمدی خوردنی تیل پر 40 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

دستاویز کےمطابق پاکستان کا کھانے پینےکی اشیا کا مجموعی سالانہ درآمدی بل 7 ارب ڈالر سے زائد ہے، جس میں خوردنی تیل کا نمایاں حصہ شامل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Petrol
پاکستان36 منٹس ago

حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومنت نے پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی...

ai ai
تازہ ترین42 منٹس ago

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے امریکی فوج چین کیخلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

رپورٹ تیار کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے امریکی فوج چین کیخلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ...

Hafiz Naeem Hafiz Naeem
پاکستان2 گھنٹے ago

حکومتی اخراجات 1 ٹریلین سے متجاوز، عوام سے قربانی مانگی جا رہی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت...

mustafa kamal mustafa kamal
پاکستان2 گھنٹے ago

نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، اگر فسادات ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے، مصطفیٰ کمال

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ نئے صوبے بننے پر کوئی قتل...

KP IG Directs Police Officers KP IG Directs Police Officers
پاکستان2 گھنٹے ago

پی ٹی آئی مارچ، آئی جی پختونخوا کی پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت

پشاور (صداۓ سچ نیوز) آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ پولیس کا کوئی آفسر اسلام آباد...

US President Trump US President Trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی صدر ٹرمپ کے روس و ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے۔...

Edible-Oil-Import-Bill Edible-Oil-Import-Bill
پاکستان2 گھنٹے ago

پام آئل کا درآمدی بل 3 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا،حکومت کا منصوبہ تیار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کا پام آئل کا سالانہ درآمدی بل 3 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ...

Petrol Relief Scheme Petrol Relief Scheme
پاکستان5 گھنٹے ago

پیٹرول ریلیف اسکیم، 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کو بھی رعایت ملےگی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم  خصوصی ریلیف اسکیم کا ملک بھر میں اجرا کردیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق...

saudi-prince-dies saudi-prince-dies
تازہ ترین5 گھنٹے ago

جدہ میں سعوی اتحاد کا اجلاس، بحیرۂ احمر اور باب المندب میں بحری سیکیورٹی پر غور

جدہ (صداۓ سچ نیوز) جدہ میں سعودی اتحاد کا چوتھا منصوبہ بندی اجلاس ہوا،جس میں خلیج عدن،آبنائے باب المندب اور...

Kohat-Security-Forces-Operation Kohat-Security-Forces-Operation
پاکستان5 گھنٹے ago

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

کوہاٹ کی پرانی پولیس لائنز میں مسجد کے قریب ہونے والے ہولناک دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22...

Trending