پاکستان
مون سون کا دھواں دھار اسپیل جاری، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب
لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور سمیت ملک بھر میں بھی مون سون کا دھواں دھار اسپیل جاری ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گلبرگ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ اور ماڈل ٹاؤن میں ابر رحمت جم کر برسا۔ بارش کے باعث لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گڑھی شاہو،کیولری گراؤنڈ،شادمان،مغلپورہ ، فردوس مارکیٹ،ماڈل کالونی، مکہ کالونی سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
سندھ کے کئی شہروں میں بھی بادلوں کی گھن گرج ۔ جیکب آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور ٹوڑ دیا۔ کندھ کوٹ، لکھی غلام شاہ، ٹُھل اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ۔
دوسری طرف بلوچستان کے ضلع کوہلو اور گردونواح میں بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ محبت آباد، نیوکلی، مری بازار، ماڈل ٹاؤن اور پیپلزکالونی میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ ڈیم اوورفلو ہونے سے ملحقہ رہائشی آبادی میں گھروں سے انخلا کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

