پاکستان
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج اڈیالہ جیل پہنچ گئے
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) عمران خان کو شفاانٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے جس کیلئے وفاقی پولیس کو الرٹ کر دیا گیاہے جبکہ میڈیکل ٹیم کے 2 رکن اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل ٹیم میں ماہر امراض قلب جرنل میڈیسن ، ماہر امراض چشم شامل ہوں گے، شفاء کی میڈیکل ٹیم بانی پی ٹی آئی کے ہسپتال پہنچتے ہی معائنہ کرے گی ۔
دوسری جانب عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے ہیں ، دونوں افراد میڈیکل ٹیم کا حصہ بھی ہیں، عمران خان کی ہسپتال متنقلی سے پہلے جائزہ لیا جائے گا ۔
علیمہ خان ، اور قاسم زمان گیٹ نمبر پانچ کے باہر کھڑے ہیں ۔
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر وفاقی پولیس کو الرٹ کردیا گیا، پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں نفری کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ایک حصے کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشاورت مکمل ہوتے ہی سب جیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا، جسے چیف کمشنر اسلام آباد جاری کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے پیش نظر آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ افسران شفا انٹرنیشنل ہسپتال پہنچ گئے، جہاں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال میں موجود افسران کی جانب سے آئی جی پولیس کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جارہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

