Connect with us

تازہ ترین

امریکی فوج کا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ آپریشن، روزانہ لاکھوں بیرل تیل کی سپلائی کا انکشاف

us-military-

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے راستے روزانہ لاکھوں بیرل تیل کی ترسیل کے لیے خاموشی سے ایک شپنگ کوریڈور  قائم کر لیا ہے۔ 

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق دو امریکی حکام نے بتایا کہ وسیع تر جنگ میں تعطل کے باوجود یہ آپریشن ایک نمایاں کامیابی ہے۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری اس خفیہ آپریشن کے تحت ہر شب عمان کے ساحل کے ساتھ ایک جنوبی چینل کے ذریعے 15 سے 20 آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز میں داخل ہوتے ہیں یا اس سے نکلتے ہیں۔ 

حکام کے مطابق اس وقت روزانہ تقریباً ایک کروڑ  بیرل تیل، جو جنگ سے پہلے کے حجم کا لگ بھگ نصف ہے، آبنائے سے بحفاظت نکال کر عالمی توانائی مارکیٹ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق یہ پیش رفت محض آئل ٹینکرز کو حفاظتی حصار میں آبنائے ہرمز  سے باہر نکالنے تک محدود نہیں ہے بلکہ امریکی فوج خالی ٹینکرز کو بحیرہ عرب سے آبنائے ہرمز کے راستے خلیج میں داخل ہونے، خطے کے ممالک سے تیل بھرنے اور پھر بحفاظت باہر نکلنے میں بھی مدد فراہم کر رہی ہے۔

معاملے سے براہ راست آگاہ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ’ہم گزشتہ دو ماہ سے آبنائے ہرمز کی جنوبی لین کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ پاسداران انقلاب اس میں رکاوٹ ضرور بن سکتے ہیں لیکن آبنائے ہرمز کا کنٹرول ان کے پاس نہیں بلکہ ہمارے پاس ہے‘۔

ویب سائٹ کے مطابق ہرمز آپریشن کی نگرانی کرنے والی ٹاسک فورس نارتھ کیرولائنا کے فورٹ بریگ میں آرمی ہیڈکوارٹرز سے کام کر رہی ہے اور خلیجی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ 

ٹاسک فورس روزانہ کی بنیاد پر جہازوں کی فہرستیں تیار کرتی ہے اور انہیں ایک مخصوص شیڈول کے تحت رات کے وقت بڑے قافلوں میں گزارا جاتا ہے، اس دوران امریکی فضائیہ کے لڑاکا طیارے ایرانی کروز میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف فضائی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ یہ آپریشن امریکی سینٹرل کمانڈ کی دو ہفتوں پر محیط اس فوجی مہم کے باعث ممکن ہوا جس نے ایران کے ریڈار اور سمندری نگرانی کے نظام کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔ 

ویب سائٹ کے مطابق اس آپریشن کے نتیجے میں ایران کی جنوبی چینل میں بحری ٹریفک کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت نمایاں حد تک کم ہو چکی ہے اور ایرانی فورسز جہازوں کے متوقع راستوں کی جانب محض اندازے سے ڈرونز اور کروز میزائل داغ رہی ہیں، کچھ بحری جہاز ایرانی حملوں کا نشانہ بنے ہیں، لیکن زیادہ تر حملوں کو امریکی فوج نے ناکام بنا دیا ہے۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Irani-army-spokesperson Irani-army-spokesperson
تازہ ترین11 گھنٹے ago

ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان12 گھنٹے ago

عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ کی ذمے دار قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ...

container-in-islamabad container-in-islamabad
پاکستان12 گھنٹے ago

وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صدے سچ نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسلام آباد میں...

plane plane
تازہ ترین12 گھنٹے ago

امریکی استثنیٰ کے بعد ایرانی ائیرلائنز کی عراقی شہر نجف کے لیے پروازیں بحال

نجف (صداۓ سچ نیوز) امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد ایرانی ائیرلائنز نے اتوار کے روز عراق کے شہر نجف کے...

PTI-MARCH PTI-MARCH
پاکستان13 گھنٹے ago

لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز، کارکنوں کی بڑی تعداد شریک

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ...

OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona
پاکستان13 گھنٹے ago

چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا کا بارسلونا میں شاندار استقبال

بارسلونا (صدائے سچ نیوز ) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ تین روزہ سرکاری...

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان18 گھنٹے ago

طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی کو دشمن کی پراکسیز قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحریک...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان18 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین18 گھنٹے ago

ایرانی وزارت خارجہ نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےنئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی۔  ایرانی...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین18 گھنٹے ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران...

Trending