پاکستان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات، مہنگائی میں 0.49 فیصد اضافہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات نےہفتہ وارمہنگائی کے اعداد و شمارجاری کردیئے،جس کےمطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 19 کی قیمتوں میں اضافہ، 9 میں کمی جبکہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں ڈیزل کی قیمت 7.29 فیصد، پیٹرول 6.40 فیصد اور ایل پی جی 3.26 فیصد مہنگی ہوئی۔
لہسن کی قیمت میں 1.94 فیصد اور انڈے 1.72 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ چنے کی دال، مسور، مونگ کی دال، ڈبل روٹی، سرسوں کا تیل اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں کیلے 6.17 فیصد،ٹماٹر 5.66 فیصد، پیاز 4.57 فیصد اور مرغی 2.33 فیصد سستی ہوئی۔
سالانہ بنیادوں پر مہنگائی
ادارہ شماریات کےمطابق ایک سال کےدوران ایل پی جی 60.42 فیصد، ڈیزل 54.21 فیصد اور پیٹرول 48 فیصد مہنگا ہوا،کم آمدنی والے طبقے کیلئے بجلی کے نرخ 33.54 فیصد بڑھے۔
رپورٹ کےمطابق مرچ پاؤڈر 16.37 فیصد، مٹن 15.86 فیصد اور گائے کا گوشت 12.88 فیصد مہنگا ہوا، آٹا 33.27 فیصد مہنگاہوا، جبکہ کیلے، ڈبل روٹی اور تازہ دودھ کی قیمتیں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑھ گئیں۔
دوسری جانب آلو کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 35.31 فیصد، چینی 20.95 فیصد، انڈے 19.31 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 15.26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،نمک، چنے کی دال، مسور اور مونگ کی دال بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں سستی ہوئیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

