Connect with us

پاکستان

عدالتی فیصلے کے بعد اسلام آباد پر دھاوا نہیں بولاجاسکتا، فورسز کو بتادیا ہے ان کو ہر ممکن طریقے سے روکیں گے، محسن نقوی

mohsin naqvi

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کسی صورت وفاقی دارالحکومت پر دھاوا نہیں بولاجاسکتا، کسی نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ ہوا ہے ، آپ کو زیب نہیں دیتا کہ ایک طرف شہدا کے جنازے اٹھائیں اور دوسری طرف دھرنوں کی تیاری کریں، فورسز کو بتادیا ہے ان کو ہر ممکن طریقے سے روکیں گے، جوانوں کو بتا دیا ہے اب ایسا نہیں کہ وہ گولی چلائیں اورآپ چپ کرکے بیٹھے رہیں۔

محسن نقوی نے کہا  اگر آپ کو  احتجاج کرنا ہے تواپنے علاقے اورشہرمیں کریں، سیاسی جلسے جلوس اور جتھوں کی یلغار میں فرق ہوتا ہے ، اگر ایک بھی جان گئی تو اس کے ذمہ دار وہ ہونگے جو اس جتھے کو جمع کررہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا  اپوزیشن رہنماؤں کو کہتا ہوں کہ اس لڑائی سے کوئی فائدہ نہیں، اس میں نقصان ہی نقصان ہے ، ہم ماضی کی طرح بد امنی نہیں پھیلانے دینگے، کوشش ہوگی اسلام آباد کے شہریوں کو کم سے کم زحمت اٹھانا پڑے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ آج ہم نے ان سے نمٹنے کےلیے تیاری پوری کرلی ہے، تمام صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہماری تیاری پوری ہے، پی ٹی آئی اپنی پارٹی کے اندر سروے کرالے تو اکثریت کو پتا نہیں ہوگا کہ کیوں آرہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بات ہورہی ہے کہ مخصوص قبائل کے لوگ آرہے ہیں، ہم بے امنی نہیں پھیلانے دیں گے، پہلے سے بتا رہے ہیں تاکہ کسی کو غلط فہمی نہ رہے اور بعد میں گلہ نہ کرے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا خیبرپختونخوا حکومت کا کام ہے کہ وہ قانون پر عملدر آمد کی صورت حال بہتر بنائے، پرامن احتجاج کریں اور  اپنے صوبے میں کریں۔

محسن نقوی نے کہا میں ذاتی طور پر کنٹینرز لگانے کیخلاف ہوں، لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کہتی ہیں کہ کنٹینرز لگانے ہیں تو لگانا پڑتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کے پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف درخواست پر 37 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا  ایسی سرگرمی جس سے بنیادی حقوق متاثر ہوں وہ آئین کی خلاف ورزی تصور ہوگی، اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف وزری آئین کی خلاف ورزی تصور ہوگی، ذمہ دار شخص کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Opposition alliance Opposition alliance
پاکستان1 گھنٹہ ago

27 ستمبر کا لانگ مارچ پُر امن ہوگا، جدوجہد آئینی اور جمہوری ہوگی، اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تحریک تحفظِ آئین پاکستان...

Petrol Pumps Petrol Pumps
پاکستان1 گھنٹہ ago

فیول ریلیف اسکیم: 10 لاکھ سے زائد رجسٹریشنز مکمل، 8 لاکھ سے زائد ٹوکنز جنریٹ ہوگئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت اب تک 10لاکھ...

muhammad Rizwan muhammad Rizwan
تازہ ترین2 گھنٹے ago

’پاکستان کی خاطر اپنا موبائل دے دیں‘، رضوان سے انگلینڈ میں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا

انگلینڈ (صداۓ سچ نیوز) قومی کرکٹر محمد رضوان سے انگلینڈ میں رات تقریباً ڈیڑھ بجے ’’پاکستان کی خاطر‘‘ موبائل فون...

Pakistan’s foreign exchange Pakistan’s foreign exchange
پاکستان2 گھنٹے ago

ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ وزیر...

sohail afridi sohail afridi
پاکستان2 گھنٹے ago

پی ٹی آئی لانگ مارچ، کے پی حکومت نے سرکاری افسران اور وسائل کے استعمال پر پابندی سے متعلق ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی...

mohsin naqvi mohsin naqvi
پاکستان2 گھنٹے ago

عدالتی فیصلے کے بعد اسلام آباد پر دھاوا نہیں بولاجاسکتا، فورسز کو بتادیا ہے ان کو ہر ممکن طریقے سے روکیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے...

inflation inflation
پاکستان3 گھنٹے ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات، مہنگائی میں 0.49 فیصد اضافہ

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.49...

Multinational maritime defense alliance Multinational maritime defense alliance
تازہ ترین3 گھنٹے ago

سعودی عرب میں کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کا اجلاس، 41 ممالک کے وفود کی شرکت

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب میں کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد (Multinational Maritime Defense Coalition) کا چوتھا منصوبہ بندی...

Islamabad Islamabad
پاکستان3 گھنٹے ago

اسلام آباد میں ریڈ زون اور توسیع شدہ ریڈزون کو سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں لانگ مارچ کے قریب ریڈ زون اور توسیع شدہ ریڈزون کو سیل...

uae-gold-rate uae-gold-rate
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک دن بعد ہی بڑا اضافہ

پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔ 24 قیراط فی...

Trending