Connect with us

تازہ ترین

ایران نے پاکستان اور دیگر ثالثوں کے ذریعے امریکی پیغامات موصول ہونےکی تصدیق کردی

ismaeil baqae

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ  اسماعیل بقائی نے پاکستان سمیت ثالثوں کے ذریعے امریکی پیغامات موصول ہونےکی تصدیق کردی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایک بار پھر امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تردید کردی اور واضح کیا کہ پاکستان سمیت ثالثوں کے ذریعے پیغامات موصول ہوئے ہیں، امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔

برطانوی خبر ایجنسی نے سینئر  ایرانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ثالثوں نےمنگل کوایران سےرابطہ کیا اور سفارتکاری جاری رکھنےپرگفتگو کی تاہم عارضی جنگ بندی کےلیےثالثوں کے ذریعےکوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

اس سے قبل برطانوی خبر رساں ایجنسی نے کہا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران تنازع پر گزشتہ روز پاکستانی ثالث کاروں سے بات کی۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی نائب صدر  نے ثالثوں کے ذریعے ایران کو امریکی صدر کا سخت پیغام بھجوایا ہے۔

خبر ایجنسی کے ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پیغام بھیجا تھا کہ وہ کچھ امریکی مطالبات پورے ہونے پر جنگ بندی پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں ، ان مطالبات میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔

ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت جنگ کےخاتمےکےلیے سنجیدہ مذاکرات میں شامل ہونےکو تیار نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

supreme court supreme court
پاکستان10 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے بیٹیوں کو وراثت سے محروم کرنےکو شریعت اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ نے مٹھی خان کی وراثتی زمین پر قبضے کے تنازع پر فیصلہ سنادیا۔...

petroleum-products-price petroleum-products-price
پاکستان10 گھنٹے ago

حکومت ایندھن کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے جا رہی ہے، وزیرپیٹرولیم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت ایندھن کی قیمتوں کو...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے، ڈونلڈ ٹرمپ

انقرہ (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکیہ کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ، انہوں نے گفتگو کرتے...

FFC to collaborate with yara international FFC to collaborate with yara international
پاکستان10 گھنٹے ago

ایف ایف سی کا یارا کیساتھ ملک کر جدید کراپ نیوٹریشن سلوشنز متعارف کرانے کا اعلان

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے عالمی شہرت یافتہ ادارے یارا انٹرنیشنل اے  ایس اے  کیساتھ   اشتراک کے...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان10 گھنٹے ago

بانی سے ملاقات روکیں گے تو نفرتیں، تناؤ بڑھے گا، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین سے...

Blast Blast
پاکستان10 گھنٹے ago

کوئٹہ میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق: پولیس

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک...

ambulance ambulance
پاکستان10 گھنٹے ago

لاہور، نشترکالونی میں ورکشاپ کی خستہ حال چھت گر گئی، 4 افراد زخمی

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ایک ورکشاپ کی خستہ حال چھت گرنے سے چار افراد زخمی...

Trump Trump
تازہ ترین11 گھنٹے ago

نیٹو نے بہت مایوس کیا، ایران جنگ میں ہمیں کسی کی ضرورت نہیں تھی، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو نے بہت مایوس کیا ہے، ایران...

torrential-rains-in-china torrential-rains-in-china
تازہ ترین19 گھنٹے ago

چین میں سمندری طوفان میساک سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی، 9 افراد لاپتہ

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین میں سمندری طوفان میساک سے ہلاکتوں کی تعداد 15ہو گئی،9 افراد لاپتہ ہیں۔ چینی حکام...

Damascus Damascus
تازہ ترین19 گھنٹے ago

دمشق میں 2 دھماکے، فرانسیسی صدر دورے پر موجود

دمشق (صداۓ سچ نیوز) شام کے دارالحکومت دمشق میں 2 دھماکے سنے گئے ہیں۔ دھماکے وزارتِ سیاحت کے ہیڈکوارٹرز کے...

Trending