Connect with us

تازہ ترین

ایران جنگ، امریکی اسلحہ ذخائر کی بحالی میں 5 سال لگ سکتے ہیں، سابق پینٹاگون عہدیدار

us-weapon

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے سابق پینٹاگون عہدیدار مارک کینشین نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں بڑے پیمانے پر اسلحہ استعمال کیے جانے کے باعث امریکا کو دیگر محاذوں پر سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

الجزیرہ سے گفتگو میں مارک کینشین نے کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف ان 7 اہم اقسام کے ہتھیاروں میں سے ایک تہائی سے نصف تک استعمال کر لیے ہیں، جو مغربی بحرالکاہل، خصوصاً تائیوان جیسے ممکنہ تنازعات میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اسلحہ ذخائر کو ایران جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس لانے میں 2 سے 5 سال لگ سکتے ہیں، جس سے اس عرصے کے دوران امریکا کو دیگر ممکنہ تنازعات کی صورت میں ایک کمزوری کی کھڑکی کا سامنا رہے گا۔

مارک کینشین کے مطابق ایران جنگ پر امریکا اب تک 37.5 ارب ڈالرز خرچ کر چکا ہے، جبکہ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اس ہفتے ایران جنگ اور مجموعی فوجی تیاریوں کے لیے مزید 70 ارب ڈالرز کی اضافی فنڈنگ کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید جنگی حکمتِ عملی میں مہنگے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ سستے ڈرونز کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور دونوں اقسام کے ہتھیار ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔

مارک کینشین کے مطابق امریکا کے ڈرون ہتھیاروں میں سمندری ڈرونز بھی شامل ہیں، جو دھماکا خیز مواد سے لیس ریموٹ کنٹرول کشتیاں ہیں اور اطلاعات کے مطابق ایران میں ساحلی اہداف پر حملوں کے لیے استعمال کی جا چکی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

gold gold
پاکستان5 گھنٹے ago

پانچ دن مسلسل گرنے کے بعد سونے کی قیمت آج سنبھل گئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) پانچ دن مسلسل گرنے کے بعد سونے کی قیمت آج سنبھل گئی۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن...

POAF Europe Leaders POAF Europe Leaders
اوورسیز پاکستانیز5 گھنٹے ago

پی او اے ایف یورپ کے رہنماؤں کا مطالبہ، اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو فعال ادارہ بنایا جائے

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اوورسیز الائنس فورم (پی او اے ایف) یورپ کے رہنماؤں نے سمندر پار پاکستانیوں کی...

Hafiz Naeem Hafiz Naeem
پاکستان6 گھنٹے ago

وزیر اعظم سن لیں عوام کو ریلیف نہ ملا تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سن لیں...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین6 گھنٹے ago

تہران میں چار ملکی اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دی، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) تہران میں پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا اہم چار ملکی اجلاس آج ہوگا،ایرانی وزارت خارجہ کے...

Ali-Bagheri-Kani Ali-Bagheri-Kani
تازہ ترین6 گھنٹے ago

تہران میں چار ملکی اجلاس علاقائی امن و سلامتی کیلئے انتہائی اہم پیشرفت قرار

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی عہدیدار علی باقری نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے اعلیٰ...

Pakistani Flights Pakistani Flights
پاکستان6 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ تنازع، جی پی ایس سگنلز میں گڑبڑ، پاکستانی فلائٹس کی لوکیشنز پھر بھارت میں ظاہر ہونے لگیں

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطیٰ میں جی پی ایس سگنلز...

UK-strom UK-strom
تازہ ترین6 گھنٹے ago

برطانیہ میں طوفان بوئیلو سے تباہی،2 افراد ہلاک، 90 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم

لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ میں طوفان بوئیلو نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا،طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 2...

ai generated til aviv ai generated til aviv
تازہ ترین6 گھنٹے ago

نیتن یاہو نے انتخابات سے قبل تل ابیب پر جوہری حملے کی اے آئی تصویر شیئر کر دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے انتخابات سے 2 روز قبل تل ابیب پر جوہری حملے...

Gen.-Waheed-Kakar Gen.-Waheed-Kakar
پاکستان6 گھنٹے ago

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ آئی ایس پی...

Aleema Khan, Uzma Khan and Noreen Niazi Aleema Khan, Uzma Khan and Noreen Niazi
پاکستان6 گھنٹے ago

علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روزکی توسیع

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پنجاب حکومت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روزکی توسیع کردی۔...

Trending