تازہ ترین
ایران میں تازہ امریکی حملوں میں 4 افراد شہید، متعدد زخمی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے مختلف شہروں میں تازہ امریکی میں 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مختلف شہروں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، صوبہ خوزستان کے شہر اہواز کے قریب امریکی میزائل حملے میں 4 افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے جبکہ صوبہ لرستان کے شہر خرم آباد میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔
بندر عباس میں بھی حملوں میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اندیمشک اور امیدیہ میں امریکی حملوں سے جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ دیگر علاقوں میں نقصانات کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں۔
سینٹکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 23 جولائی کو امریکی وقت کے مطابق رات 9 بجے کیے گئے حملوں میں ایران کے فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہوں، مواصلاتی نیٹ ورکس، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین اور اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون حملوں کی نئی لہر شروع کی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

