Connect with us

تازہ ترین

ایران نے حوثیوں کو باب المندب بند کرنے کی تیاری رکھنے کا پیغام دے دیا

MANDIB

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے یمن کے حوثی گروپ کو کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایرانی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا تو وہ بحیرہ احمر کے اہم بحری راستے باب المندب کو بند کرنے کے لیے تیار رہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حوثیوں نے باب المندب کے قریب میزائل اور ڈرون تعینات کر دیے ہیں اور صرف حملے کے حکم کے منتظر ہیں۔

ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ باب المندب بند کرنے کے فیصلے کی نگرانی یمن میں موجود ایرانی پاسداران انقلاب کے نمائندے کریں گے، ایران کے دو سینئر حکام اور ایک علاقائی ذریعے نے دعویٰ کیا کہ پیغام حوثیوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب بھی متاثر ہوتا ہے تو مشرق وسطیٰ کے دونوں بڑے تیل برآمدی راستے بیک وقت متاثر ہو جائیں گے، جس سے عالمی توانائی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

جون میں ایران اور امریکا  کے درمیان ہونے والی عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی ہے۔

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کیے جانے کے بعد سعودی عرب اپنے تیل کی بڑی مقدار بحیرہ احمر کے راستے منتقل کر رہا ہے، جس سے اب باب المندب کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

اندازوں کے مطابق اس وقت عالمی توانائی کی تقریباً 7 فیصد ترسیل باب المندب اور بحیرہ احمر کے راستے ہو رہی ہے،  اگر حوثی بحری جہازوں یا بندرگاہوں کو نشانہ بناتے ہیں تو عالمی تیل کی قیمتوں اور سپلائی چین پر شدید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ماضی میں غزہ جنگ کے دوران حوثیوں کے حملوں کے باعث کئی بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں نے اپنے جہاز افریقہ کے گرد طویل راستے سے گزارنے شروع کر دیے تھے، جس سے لاگت اور سفر کا وقت بڑھ گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق اگر باب المندب میں کشیدگی بڑھتی ہے تو یہ عالمی توانائی کی سپلائی کے لیے واحد متبادل راستے کو بھی خطرے میں ڈال دے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Prime Minister Meets Jamaat-e-Islami Delegation Prime Minister Meets Jamaat-e-Islami Delegation
پاکستان11 گھنٹے ago

وزیراعظم سے جماعت اسلامی وفد کی ملاقات، تین، تین رکنی کمیٹی کے قیام پر اتفاق

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی...

shafqat mahmood shafqat mahmood
پاکستان11 گھنٹے ago

انفارمیشن گروپ گریڈ 20 کے تجربہ کار افسر شفقت عباس ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ تعینات

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزارتِ اطلاعات و نشریات نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے سنئیر و تجربہ کارافسر...

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
تازہ ترین11 گھنٹے ago

ایک ایمبولینس اور اکتیس برس کا عہد

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مٹتے نہیں، بلکہ...

karachi karachi
پاکستان12 گھنٹے ago

کراچی میں موبائل فون لیکر بھاگنے والے ملزم کی عدالت میں پیشی پر لڑکیوں نے چپلوں سےدھلائی کردی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کی عدالت نے نوکری کا جھانسہ دے کر 50 سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون...

Netanyahu’s Party Netanyahu’s Party
تازہ ترین12 گھنٹے ago

نیتن یاہو کی پارٹی کو انتخابات میں شکست نظر آنے لگی، نیا پلان تیار کرلیا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل میں جاری عام انتخابات کے دوران سیاسی تناؤ میں شدید اضافہ ہوگیا۔ موجودہ وزیراعظم...

electricity-thief-arrested electricity-thief-arrested
پاکستان12 گھنٹے ago

وزیر توانائی نے پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 200 سے بڑھا کر 250 یونٹ کرنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینیٹ کے اجلاس میں عابد شیر علی نے وزارت توانائی کو آڑے ہاتھوں لیا تو...

Raja Nasir Abbas Raja Nasir Abbas
پاکستان12 گھنٹے ago

راجہ ناصر عباس پی ٹی آئی ارکان اسمبلی پر برس پڑے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجا ناصر عباس تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان...

Ambulence Ambulence
پاکستان12 گھنٹے ago

ملتان، زیر تعمیر عمارت کی چھت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

ملتان (صداۓ سچ نیوز) ملتان کے علاقے نگانہ چوک کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت کا حصہ گرنے کا...

pti-flag pti-flag
پاکستان12 گھنٹے ago

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان کی اکثریت نےحکومت سے مذاکرات کے حق میں رائے دے دی، ذرائع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں...

Mohsin Naqvi Mohsin Naqvi
پاکستان13 گھنٹے ago

ساڑھے 3 ہزار قیدی اڈیالہ سے ماڈل جیل منتقل کیے جائیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ساڑھے 3 ہزار قیدی اڈیالہ...

Trending