Connect with us

تازہ ترین

مذاکرات اور جنگ ساتھ چلنے کی پالیسی ختم، امریکا نے مزید جارحیت اپنائی تو ہم بھی طبل جنگ بجا دیں گے، ایرانی کمانڈر

major-general-mohsen-rezaei

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کے مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ مذاکرات اور جنگ ساتھ ساتھ چلنےکی پالیسی ختم ہوگئی، اگر امریکا نے مزید 2 سے 3 روز جنگ اپنائی تو ایران بھی طبل جنگ بجا دے گا اور دشمن کی تباہی پر اتر آئے گا۔

سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے میجر جنرل محسن رضائی نے کہاکہ امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، جنگ میں دفاعی نہیں، جارحانہ حکمتِ عملی اختیار کر سکتے ہیں، چند روز مزید حملے ہوئے تو مکمل جارحانہ آپریشن شروع ہوگا ۔

میجر جنرل محسن رضائی نے کہا کہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے باہمی معاہدے کی مکمل خلاف ورزی کی جس کے ساتھ ہی  امریکا کے ساتھ ایران کی مفاہمتی یادداشت تقریباً مردہ ہوچکی ہے۔ 

محسن رضائی نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کا جنوبی لبنان سے انخلا نہ کرنا، آبنائے ہرمز میں قانونی ایرانی راستے کی موجودگی کے باوجود ایک غیر قانونی متبادل راستہ بنانا، ایرانی سرزمین پر حملوں کے ذریعے ایران کی خودمختاری کا احترام نہ کرنا اور ایران کے اثاثے جاری نہ کرنا، یہ سب امریکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے فریم ورک معاہدے پر دستخط ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے اور اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کے مقصد سے کیے تھے۔

رضائی کے مطابق اسلام آباد مذاکرات کے بعد امریکا نے بیک وقت جنگ اور مذاکرات کی پالیسی اختیار کی۔امریکا کی خلاف ورزیوں کے بعد مذاکرات اور جنگ ساتھ ساتھ چلنےکی پالیسی ختم ہوگئی۔

میجر جنرل محسن رضائی نے کہا کہ امریکی فوج نے جنگ بندی کے موقع کو اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے استعمال کیا تاہم ایرانی مسلح افواج امریکی جارح کو پوری قوت کے ساتھ جواب دیں گی۔ 

 ایران مسلح افواج نے سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں خبردار کیا ہے کہ امریکا نے اگر ایرانی انفرا اسٹرکچر کو مزید نشانہ بنایا تو ان تمام ممالک میں قائم امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو اپنی سرزمین کو امریکی فوج کے استعمال کی اجازت دے رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

e-bike scheme e-bike scheme
پاکستان56 منٹس ago

الیکٹرک بائیک اسکیم، مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

لاہور(صداۓ سچ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ وصول...

Iran’s Kheibar Shekan missile Iran’s Kheibar Shekan missile
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکا سے جنگ: ایرانی خیبر شکن میزائل سب سے زیادہ زیرِ بحث ہتھیاروں میں کیوں شامل؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کا خیبر شکن میزائل جس کا فارسی میں مطلب ’قلعہ شکن‘ ہے، ایران اور امریکا...

Trump Trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکی صدر کی ہرمز کا نام ’آبنانے ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی ایک اور اہم جغرافیائی جگہ کا نام تبدیل کرنے...

us-army us-army
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران سے کشیدگی، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی بڑھا دی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی تعیناتی...

Israel netanyahu Israel netanyahu
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کے مذموم ارادے ظاہر کر دیے

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کے مذموم ارادے ظاہر کر دیے۔ اسرائیلی...

hafiz naeem hafiz naeem
پاکستان2 گھنٹے ago

پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

لاہور (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر...

king-charles king-charles
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات، خصوصی بیٹ کا تحفہ پیش کیا گیا

لندن (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے برطانوی بادشاہ چارلس کو خصوصی بیٹ کا تحفہ  پیش کیا...

Global crude oil Global crude oil
پاکستان2 گھنٹے ago

امریکا ایران کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں آج گر گئیں

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور فوجی حملوں کے دوبارہ خدشات کے باعث علاقائی تیل کی سپلائی متاثر...

mohsin mohsin
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کی نئی حکمتِ عملی امریکا کو ہلا کر رکھ دے گی، محسن رضائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان2 گھنٹے ago

فیکٹ پر بات کریں، الزامات نہیں لگنے دوں گا، محسن نقوی کا تنقید کرنیوالوں کو جواب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہارنے پر تنقید کرنا سب...

Trending