Connect with us

پاکستان

خیبر پختونخوا حکومت نے مری کو سپلائی ہونے والے پانی کا معاوضہ طلب کرلیا

water

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے پاکستان بننے کے بعد گلیات سے مری کو روزانہ 5 لاکھ گیلن سپلائی ہونے والے پانی کا معاوضہ طلب کرلیا۔ وفاقی حکومت کو پنجاب سے 64 ارب 62 کروڑ روپے کے واجبات وصولی کے لئے خط بھجوا دیا ہے۔

خط کی کاپی پنجاب حکومت کو بھی بھجوائی گئی ہے، جس میں  گلیات میں پانی کا بحران اور پنجاب حکومت کے ذمے پانی کے بقایاجات کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ خط میں پاکستان بننے سے اب تک پانی سپلائی کے مد میں پنجاب حکومت سے 64 ارب 62 کروڑ دینے کا دعوی اور مطالبہ کیا ہے ۔

مکتوب میں کہا گیا کہ گلیات میں پانی کا بحران ہے اور مری واٹر بورڈ غیرمجاز طور پر پانی لے جا رہا ہے ۔مری واٹر بورڈ کسی معاہدے اور معاوضےکےبغیر گلیات سے روزانہ پانچ  لاکھ گیلن پانی نکال رہاہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے گلیات میں مری واٹر بورڈ کی جانب سے بغیر اجازت واٹرسپلائی انفراسٹرکچر اور ڈونگا گلی میں 20 لاکھ گیلن پانی کےواٹرٹینک کی تعمیر روکنے کا بھی کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا مہنگا، چاندی کی قیمت برقرار

خط میں وزارت بین الصوبائی رابطہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ  دونوں صوبائی حکومتوں میں معاہدہ طےکرنے میں تعاون فراہم کرے ۔ گلیات کے متعلقہ تمام چشموں، آبشاروں اور پانی کے ذخائر پرخیبر پختونخوا کا حق تسلیم کرے ۔

صوبائی حکومت نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو پنجاب کےساتھ پانی کی تقسیم کا معاہدہ کا اختیار دے دیا گیا ہے جبکہ حتمی معاہدے تک اڑھائی لاکھ گلین پانی گلیات کو دینے کی ہدایت ک ہے جبکہ مری کو اڑھائی لاکھ گیلن پانی مارکیٹ ریٹ پر دینے کا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گرمی کی شدت برقرار،درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان

ڈونگا گلی سےمری تک واٹر سپلائی انفراسٹرکچر برطانوی دورحکومت میں تعمیر کیا گیا تھا،مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ گلیات میں زیر زمین پانی پر خیبر پختونخوا حکومت اور جی ڈی اے کی خطیر بجلی خرچ ہوتی ہے اس لئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کےذریعے پنجاب سے کہا ہے کہ مری کیلئے متبادل پانی کا انتظام کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ismail baqae ismail baqae
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حتمی معاہدے کیلئے تیل کی برآمدات کی اجازت اور منجمد اثاثوں کی بحالی لازمی قرار

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ حتمی معاہدے کیلئے تیل کی...

china-america china-america
تازہ ترین3 گھنٹے ago

چین نے 10 امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین نے امریکی عائد پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے 10 امریکی فوجی کمپنیوں کی برآمدات پر...

gold gold
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امن مذاکرات میں اہم پیش رفت، سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

امریکا ایران امن مذاکرات میں پیش رفت سے افراطِ زر اور شرحِ سود میں اضافے کے خدشات کے باعث عالمی...

naeem qasim naeem qasim
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، حزب اللّٰہ

بیروت (صداۓ سچ نیوز) حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں اپنی موجودگی برقرار نہیں...

crude-oil-prices crude-oil-prices
پاکستان3 گھنٹے ago

امریکا ایران مذاکرات میں مثبت پیش رفت، خام تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں

امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام...

Gilgit Baltistan assembly Gilgit Baltistan assembly
پاکستان3 گھنٹے ago

گلگت بلتستان کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان (صداۓ سچ نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نےحلف اٹھا لیا۔ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد...

us_-iran-deal us_-iran-deal
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں بڑی پیشرفت، ایران کے منجمد اثاثے بحال، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم

تہران (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اورقطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،جس میں امریکا کی جانب سے ایران...

trump-italy pm trump-italy pm
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اٹلی اوراسکی وزیراعظم نے ایران کے خلاف ہمارا ساتھ دینے کا سوچا بھی نہیں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر اٹلی سمیت نیٹو اتحادیوں پر کڑی تنقید...

US-Senator-Lindsey-graham US-Senator-Lindsey-graham
تازہ ترین3 گھنٹے ago

وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہوجائے، لنزے گراہم

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب ابراہم معاہدے میں...

trump trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کھلی ہے،تیل کی ترسیل بدستور جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیویارک ٹائمز پر تنقید کرتے ہوئے رپورٹ کو...

Trending