پاکستان
سانحہ کاہنہ، مریم نواز کی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
کاہنہ (صداۓ سچ نیوز) سانحہ کاہنہ کے سوگوار گھروں میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پہنچ گئیں۔ غم سے نڈھال ماؤں کو گلے لگا کر دلاسہ دیا، دکھ میں شریک ہوئیں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سانحہ کاہنہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور حکومت پنجاب کی جانب سے جاں بحق بچوں کے لواحقین کو 20 لاکھ جبکہ ہر زخمی کے لیے 5 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کیے۔ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
متاثرہ خاندانوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ "لفظ کم ہیں، غم بہت بڑا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ دکھی ماؤں کے آنسوؤں کا مداوا کوئی رقم نہیں کر سکتی، ننھے پھولوں کا اس طرح بچھڑ جانا انتہائی دلخراش ہے۔
مریم نواز نے متاثرہ والدین کو یقین دلایا کہ حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی، کیونکہ آپ کے بچوں کا غم میرا اپنا غم ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

