تازہ ترین
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی فٹبالر شہید، فیفا کی خاموشی پر تنقید
غزہ (صداے سچ نیوز) غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی فٹبالر اور گول کیپر سلیم الاشقر شہید ہو گئے جبکہ ان کی شہادت پر فیفا کی خاموشی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن نے اس ہفتے کے آغاز میں سلیم الاشقر کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 32 سالہ فٹبالر کو اسرائیلی فوج نے خان یونس کے شمال مشرق میں واقع قصبے القارا میں گولی مار کر شہید کیا۔
رپورٹ کے مطابق سلیم الاشقر نے غزہ کے مختلف اسپورٹس کلبز کے لیے بطور گول کیپر کھیلا، شہادت سے 5 ماہ قبل ان کی شادی ہوئی، اب ان کی اہلیہ حاملہ ہیں اور بچے کی پیدائش کی خوشی منانے سے پہلے انہیں اتنا بڑا دکھ مل گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے جاری جنگ کے دوران اب تک 1 ہزار سے زائد فلسطینی کھلاڑی شہید ہو چکے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

