Connect with us

پاکستان

نواز شریف کا وزیراعظم آزاد کشمیر بننے کی خواہش کا اظہار

Nawaz-sharif

مظفر آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آزاد جموں کشمیر کا وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ 

مظفر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میرا دوسرا گھر ہے، میرے لیے آزاد کشمیر بھی اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا دل کرتا ہے کہ الیکشن میں کامیابی ملتی ہے تو شہباز شریف کو کہوں کہ مجھے وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کروائیں گے تو ہر تیسرے ماہ خود یہاں آکر کام کا جائزہ لوں گا۔ ن لیگ کی حکومت بنتی ہے تو آزاد کشمیر کے تمام مسائل دور کرکے دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح آزاد کشمیر بھی اتنا ہی عزیز ہے۔ آزاد کشمیر، جی بی اور چاروں صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں میں تفریق نہیں کی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب کے منصوبوں کا آغاز شہباز شریف نے کیا، مریم اس کی تکمیل کر رہی ہیں۔ پنجاب میں جو ترقیاتی کام ہو رہا ہے اس میں شہباز شریف کا بھی بڑا کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم کو کہا کہ جو پنجاب میں کر رہی ہو ویسا ہی کام مظفرآباد آزاد کشمیر میں ہوناچاہیے۔ آزاد کشمیر کے الیکشن میں کامیابی پر ایک ایک منصوبہ یہاں لے کر آئیں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب جیسے منصوبے آزاد کشمیر میں بھی بنیں گے، آزاد کشمیر میں بھی موٹروے جیسے منصوبے بنائے جائیں گے۔ دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ خوبصورت موٹروے بننی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں وزیراعظم پاکستان تھا تو آزاد کشمیر کا بجٹ ڈبل کردیا تھا، اب ہماری حکومت یہاں بنی تو کشمیر کا بجٹ دس گنا بڑھائیں گے۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ مظفر آباد کے لیے 10 گرین بسیں چند دنوں میں یہاں پہنچ جائیں گی، گرین بسیں چند دنوں میں مظفرآباد میں چلتی ہوئی نظر آئیں گی۔ آزاد کشمیر کے لیے 15 موبائل اسپتال بھی لے کر آ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آئیں گے تو پچھلی ساری کسر نکالیں گے۔ آپ کو معلوم ہے کہ نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ یہ سارے تحفے ابتدا ہیں ابھی نہیں معلوم کہ الیکشن کون جیتتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

IPM IPM
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط اداروں اور قابلِ عمل پالیسیوں کی ضرورت، آئی پی ایس فورم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کو درپیش پیچیدہ قومی و بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط اداروں،...

Sohail Afridi Maryam Nawaz Sohail Afridi Maryam Nawaz
پاکستان10 گھنٹے ago

مریم نواز نے3 صوبوں کو دہشتگردی کی بنیاد قرار دیکر مودی اور بھارت کو کلین چٹ دی، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے تین صوبوں کو...

Sohail Afridi Hyderabad Sohail Afridi Hyderabad
پاکستان10 گھنٹے ago

جتنی مرضی رکاوٹیں ڈال لو، کراچی لازمی پہنچوں گا، سہیل آفریدی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ راستے میں جنتی مرضی رکاوٹیں ڈال لو، کراچی...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان10 گھنٹے ago

نئے صوبوں کا معاملہ، عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ کیا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امید ہے نئے صوبوں کے معاملے کو...

BISE Rawalpindi BISE Rawalpindi
پاکستان10 گھنٹے ago

راولپنڈی میٹرک بورڈ کے نتائج، 81 سرکاری اسکولوں کا نتیجہ صفر فیصد

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میٹرک بورڈ کے نتائج کے بعد سوچنا پڑگیا، ایسے پڑھے گا پاکستان تو کیسے بڑھے...

Russia Russia
تازہ ترین10 گھنٹے ago

‘تاریخ سےکوئی سبق نہیں سیکھا گیا، وہ دوبارہ جنگ چاہتے ہیں’، ڈرون واقعے پرجرمنی کے الزامات پر روس کا ردعمل

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جرمنی کے لیپزگ ائیرپورٹ پر  مبینہ ڈرون حملے کی کوشش...

islamabad islamabad
پاکستان10 گھنٹے ago

نئے صوبوں کا معاملہ، سب سے پہلے اسلام آباد کو نئے انتظامی ماڈل میں ڈھالنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بحث جاری ہے۔ حکومت نے...

Witkoff, Kushner arrive in Kyiv Witkoff, Kushner arrive in Kyiv
تازہ ترین10 گھنٹے ago

وِٹکوف اور جیرڈ کشنر کیف پہنچ گئے، روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی سفارتی کوششیں تیز

کیف (صداۓ سچ نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی  اسٹیو وِٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر روسی صدر ولادیمیر...

GHQ GHQ
پاکستان11 گھنٹے ago

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) یوم دفاع و شہداء کے مبارک موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں پروقار تقریب کا...

US naval drone US naval drone
تازہ ترین11 گھنٹے ago

پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون کشتی پر حملے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے محفوظ علاقے میں...

Trending