تازہ ترین
نیتن یاہو کا ایران پر دوبارہ حملوں کیلئے دباؤ، ٹرمپ کے مشیر منقسم ہو گئے، امریکی اخبار
تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائے؟ یا بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کی جائیں؟
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے جمعے کو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے حالیہ بریفنگز کے دوران بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی حمایت کی ہے۔
دوسری جانب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے سفارتی کوششوں پر زور دیا ہے، جبکہ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے اور ایرانی تجارت کے خلاف امریکی ناکہ بندی برقرار رکھنے کی حمایت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے متعدد بیرونی مشیروں نے بھی ان پر زور دیا ہے کہ ایران کو اپنا جوہری پروگرام ترک کرنے پر مجبور کیا جائے۔
ان مشیروں کا مؤقف ہے کہ ایسا نتیجہ جنگ کے باعث پیدا ہونے والے سیاسی اخراجات کو جائز ثابت کر سکتا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے مزید رپورٹ کیا ہے کہ قطری حکام نے جمعے کے روز امریکی فوجی کارروائی کے نئے مرحلے کو روکنے، واشنگٹن اور تہران کے درمیان اختلافات کم کرنے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور امریکی ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے آخری لمحات میں سفارتی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

