Connect with us

پاکستان

ایران کو بجلی کے عوض 12 ملین ڈالر کی ادائیگی واجب الادا ہے، وزیر توانائی

Awais-Laghari

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایران سے بجلی کی درآمد سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروا دیا ہے جس میں کہا کہ ایران سے مکران ریجن کو 204 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے اور بجلی کے عوض ایران کو 12 ملین ڈالر کی ادائیگی واجب الادا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اویس لغاری کا کہناتھا کہ ایران سے 4 سرحدی ٹرانسمیشن لائنوں کے ذریعے پاکستان بجلی ملتی ہے،ایران سے گوادر،تربت،پنجگور،تمپ،جیوانی،پسنی اور مکران کو بجلی دی جاتی ہے،ایران کو بجلی کے عوض 12 ملین ڈالر کی ادائیگی واجب الادا ہے، ایران سے درآمد کی جانے والی بجلی کے نرخ نیپرا سے منظور شدہ ہیں۔

وزیر توانائی کا کہناتھا کہ بجلی کی ادائیگی کی ذمہ داری سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی ہے،ایران سے بجلی حاصل کرنے والے علاقوں کے صارفین بل ادا کرنے کے پابند ہیں،ایرانی بجلی کے بلوں کی وصولی کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کرتی ہے،بلوچستان کے ان علاقوں میں نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے،4انٹرکنکشن لائنوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 204 میگاواٹ بجلی لی جاسکتی ہے،مکران ریجن کو قومی بجلی کے نظام سے منسلک کرنے کا کام مکمل کر لیا،طویل ٹرانسمیشن لائن اور وولٹیج کے مسائل دور کرنے کیلئے اقدامات زیرِ غور ہیں۔

وزیر توانائی نے آئی پی پیز اور بجلی کے گردشی قرضے سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2024-25 میں کمپنیوں کو 1669 ارب کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کیے،2025-26 میں آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 1711 ارب روپے ادا کیے،2024-25 میں 127046 گیگا واٹ آور بجلی پیدا کی گئی، 2025-26 میں بجلی کی پیداوار بڑھ کر 128540 گیگا واٹ آور رہی۔

معاہدوں کے تحت بجلی گھروں کو کیپسٹی پیمنٹس ادا کی جاتی ہیں، پلانٹس کو ضرورت کے وقت بجلی پیدا کرنے کیلئے تیار رکھنے کی ادائیگی ہوتی ہے،غیرضروری آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرکے صارفین کا مالی بوجھ کم کیا،30 جون 2026 تک سی پیک بجلی منصوبوں کے ذمے 400ارب روپے وواجب الادا تھے، روپے کی قدر میں کمی سے ڈالر سے منسلک قرضوں اور منافع کی لاگت بڑھتی ہے،قرضوں اور منافع کی لاگت بڑھنے سے بجلی کے نرخوں پر بھی دباؤ پڑتا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ 30 جون 2026 تک بجلی کا گردشی قرضہ 1675 ارب روپے تک پہنچ گیا، گردشی قرض کی بڑی وجوہات میں زیادہ لائن لاسز، کم ریکوری اور مالی اخراجات ہیں،مہنگے آئی پی پیز کے معاہدے ختم اور ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے ماڈل متعارف کرائے،بجلی معاہدوں میں تاخیر سے ادائیگی کے سود میں رعایت دی گئی، سود کی شرح اور روپے کی قدر میں کمی کے اثرات منجمد کئے گئے۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

crypto crypto
تازہ ترین3 گھنٹے ago

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری، 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر

کرپٹو ایکسچینج بائننس (Binance) کو تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے کا سامنا ہے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرپٹو...

curfew curfew
پاکستان3 گھنٹے ago

لکی مروت اور باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) لکی مروت اور باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔...

Cow Slaughter in India. Cow Slaughter in India.
تازہ ترین3 گھنٹے ago

بھارت میں گائے ذبح کرنے پر 3 مسلمانوں کو عمر قید

گجرات (صداے سچ نیوز) بھارت میں گائے ذبح کرنے پر 3 مسلمانوں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔  بھارت...

Sentenced to Death Sentenced to Death
پاکستان3 گھنٹے ago

کراچی، جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کے قتل پر 1 اہلکار کو سزائے موت، 2 کو عمر قید

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کی ماڈل کرمنل کورٹ ایسٹ نے گلستانِ جوہر میں جعلی پولیس مقابلے کے دوران نوجوان...

uttarakhand-helicopter uttarakhand-helicopter
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا اور بوسنیا میں 3 ہیلی کاپٹرز گرکر تباہ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اوریگن (صداۓ سچ نیوز) امریکی ریاست اوریگن میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں 3 افراد ہلاک...

Drones Drones
پاکستان3 گھنٹے ago

بلوچستان، سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے

خاران (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی...

Electricity Electricity
پاکستان4 گھنٹے ago

دسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین مہینے ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) دسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع پاور...

islamabad-ambulance islamabad-ambulance
تازہ ترین4 گھنٹے ago

آزادکشمیر، گھر میں دھماکے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

ضلع باغ (صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے جنوبی علاقہ پندی کے ایک گھر میں دھماکے سے...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان4 گھنٹے ago

‘سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے’ پی ٹی آئی کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رکھنے کا باضابطہ...

Freezer Failures at US Military Bases Freezer Failures at US Military Bases
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی فوجی اڈوں کے فریزرز پراسرار طور پر خراب، بڑی مقدار میں خوراک برباد، سائبر حملے کا شبہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمۂ جنگ نے ملک بھر میں فوجی اڈوں پر فریزرز کی پراسرار خرابیوں کی تحقیقات...

Trending