پاکستان
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، وزیراعظم 3 روزہ دورے پر بشکیک روانہ
بشکیک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم 3 روزہ دورے پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک روانہ ہوگئے۔ شہبازشریف کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف مختلف علاقائی وعالمی امور پرپاکستان کامؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف ایس سی او پلس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم ورلڈنومیڈگیمزکی افتتاحی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وفاقی وزراجام کمال خان، عبدالعلیم خان اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کرغزستان کےصدرصدارژاپاروف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاکستان اورکرغزستان کےدرمیان دوطرفہ تعلقات کےتمام پہلوؤں کاجائزہ لیاجائے گا۔ دورہ کرغزستان کےدوران تجارت وسرمایہ کاری،توانائی،علاقائی روابط، تعلیم، سیاحت کےفروغ پر بات ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم اس ہفتے بشکیک میں ایک ہی مقام پرموجود ہوں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی کی شرکت کریں گے۔ روس، چین اور ایران کے صدور کی بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

