Connect with us

پاکستان

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی

pm Shehbaz Sharif

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں سے ملکر پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت خطے میں کشیدگی کے ملکی معیشت پر اثرات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا احد چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، اویس لغاری شریک ہوئے، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیر اعظم کا  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی بڑھنےکے منفی اثرات سے ملکی معیشت کے مستقبل میں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، جیسے گزشتہ سادگی مہم میں عوام نے ساتھ دیا اس طرزپرکفایت شعاری کو قومی سطح پر اپنانا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا ملک میں ایندھن فراہمی کی صورتحال کا بہترین انتظام کیاگیا، عام آدمی، موٹر سائیکل سواروں، رکشا ڈرائیوروں، ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیاگیا، حکومتی سبسڈی سے ایندھن قیمتوں کے اضافےکے اثرات کو مؤثر اندازمیں کنٹرول کیاگیا۔

وزیراعظم نے حکام کا ہدایات دیں کہ ہرممکنہ چیلنج سے نمٹنےکےلیےمکمل تیاری رکھیں، ضرورت پڑنے پربروقت اقدامات کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے، صوبائی حکومتوں سے ملکرپیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ ملکی ضروریات کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں،مستقبل کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کویقینی بنالیاگیاہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

nepra nepra
پاکستان8 گھنٹے ago

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 2 روپے 8 پیسے مہنگی

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ...

trump trump
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ ایران جنگ میں امریکا کی فتح کے بجائے شکست چاہتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران...

petrol petrol
پاکستان9 گھنٹے ago

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق 7 ستمبر تک ہو گا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی...

Bedford Cricket Cup Bedford Cricket Cup
برطانیہ اور یورپ9 گھنٹے ago

برطانیہ کے شہر بیڈفورڈ میں کرکٹ کپ، بیڈفورڈ الیون فاتح

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ کے شہر بیڈ فورڈ میں بیڈفورڈ کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس...

Baqir-Qlibaf Baqir-Qlibaf
تازہ ترین9 گھنٹے ago

علاقائی ممالک اپنی سلامتی کا فیصلہ خود کریں، مقامی سکیورٹی نظام ضروری ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے مشترکہ...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین9 گھنٹے ago

حالیہ جنگ میں دشمن کے 370 سے زائد طیاروں کو نشانہ بنایا، ایرانی فضائیہ کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فضائیہ کے دفاعی ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل محمد صادقیان نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ...

Hormuz Hormuz
تازہ ترین13 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل سے متعلق امریکی دعوے اور بحری اعداد و شمار مختلف کیوں؟

آبنائے ہرمز سے تیل اور تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے حوالے سے امریکا اور ایران کے دعوے ایک دوسرے سے...

AJK-assembly AJK-assembly
پاکستان13 گھنٹے ago

آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا  ہے ، وزرا سے...

Balochistan operations Balochistan operations
پاکستان14 گھنٹے ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ...

gold gold
پاکستان14 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی...

Trending