Connect with us

پاکستان

مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا نے صوبے میں گورنرراج کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا، ذرائع

PM-Shehbaz-Sharif

پشاور (صداۓ سچ نیوز) مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے اجلاس کی اندرونی کہانی  سامنے آ گئی ہے ، ذرائع کا کہناہے کہ مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا نے صوبے میں گورنرراج کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا ہے جس پر وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ معاملات بہتر ہونے پر ہی گورنر راج کے خاتمے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ گورنرراج کے معاملے پر اتحادیوں سے بھی مشاورت کی جائے گی،صوبے سے گند صاف کرنے کیلئے مجبوراً گورنر راج لگانا پڑا، مسائل کا سامنا ہے،گورنر راج کے دوران عوامی بہتری کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے پارٹی عہدیداروں اور پارلیمانی ارکان کو عوام میں جانے کی ہدایت کر دی  اور کہا کہ لوگوں میں جا کر ان کے مسائل سنیں اور عوامی معاملات حل کروائیں۔

شہباز شریف نے عوامی مسائل جاننے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیز قائم کرنے کی ہدایت  کی اور تلقین کی کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونے چاہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کو کھنڈر اور بے امنی کا شکاربنا دیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبے میں جو کام ہو رہے ہیں اس کا مکمل کریڈٹ لیا جائے،پارٹی ارکان اور عہدیداروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر کیا۔

اجلاس میں صوبےکی موجودہ صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ گورنر راج کے بعد کی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پرتفصیلی مشاورت  بھی ہوئی۔

اجلاس میں پارٹی عہدیدار اوراراکین اسمبلی شریک ہوئے،اجلاس میں پارٹی کو فعال کرنے اور عہدیداروں کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

crypto crypto
تازہ ترین3 گھنٹے ago

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری، 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر

کرپٹو ایکسچینج بائننس (Binance) کو تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے کا سامنا ہے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرپٹو...

curfew curfew
پاکستان3 گھنٹے ago

لکی مروت اور باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) لکی مروت اور باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔...

Cow Slaughter in India. Cow Slaughter in India.
تازہ ترین3 گھنٹے ago

بھارت میں گائے ذبح کرنے پر 3 مسلمانوں کو عمر قید

گجرات (صداے سچ نیوز) بھارت میں گائے ذبح کرنے پر 3 مسلمانوں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔  بھارت...

Sentenced to Death Sentenced to Death
پاکستان3 گھنٹے ago

کراچی، جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کے قتل پر 1 اہلکار کو سزائے موت، 2 کو عمر قید

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کی ماڈل کرمنل کورٹ ایسٹ نے گلستانِ جوہر میں جعلی پولیس مقابلے کے دوران نوجوان...

uttarakhand-helicopter uttarakhand-helicopter
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا اور بوسنیا میں 3 ہیلی کاپٹرز گرکر تباہ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اوریگن (صداۓ سچ نیوز) امریکی ریاست اوریگن میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں 3 افراد ہلاک...

Drones Drones
پاکستان3 گھنٹے ago

بلوچستان، سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے

خاران (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی...

Electricity Electricity
پاکستان4 گھنٹے ago

دسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین مہینے ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) دسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع پاور...

islamabad-ambulance islamabad-ambulance
تازہ ترین4 گھنٹے ago

آزادکشمیر، گھر میں دھماکے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

ضلع باغ (صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے جنوبی علاقہ پندی کے ایک گھر میں دھماکے سے...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان4 گھنٹے ago

‘سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے’ پی ٹی آئی کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رکھنے کا باضابطہ...

Freezer Failures at US Military Bases Freezer Failures at US Military Bases
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی فوجی اڈوں کے فریزرز پراسرار طور پر خراب، بڑی مقدار میں خوراک برباد، سائبر حملے کا شبہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمۂ جنگ نے ملک بھر میں فوجی اڈوں پر فریزرز کی پراسرار خرابیوں کی تحقیقات...

Trending