پاکستان
وزیراعظم کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور
بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے پس منظر میں ہوئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم لی چیانگ کےپرتپاک استقبال پرشکریہ ادا کیا، کہا پاکستان چین دیرینہ اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، دونوں ممالک میں آہنی دوستی باہمی اعتماد،اسٹریٹجک تعاون، امن، ترقی،خوشحالی کےمشترکہ عزم پرمبنی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے بنیادی قومی مفادات سے متعلق تمام امور پر مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا، سی پیک کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے اپنی توقعات اور عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال،وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویرحسین، وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ بھی شریک تھے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی قومی ترقی اور اقتصادی استحکام کے لیے چین کی مستقل حمایت کو سراہا اور پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں،منصوبوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانےکےعزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے خلائی تحقیق، مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجیز سمیت ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانےکی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کےخلائی اسٹیشن پروگرام کیلئےپاکستانی خلا بازوں کا انتخاب پاک چین تعاون کی بڑھتی گہرائی کا مظہر ہے۔
دونوں فریقین نے قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے، طے شدہ منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے اور پاکستان چین شراکت داری کو عملی، نتیجہ خیز اور اعلیٰ معیار کے تعاون کے نئے مرحلے میں داخل کرنے پر اتفاق کیا۔
-
پاکستان2 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان5 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو7 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان2 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

