Connect with us

پاکستان

سعودی عرب ہماری سرخ لکیر ہے، اس پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا، پاکستانی حکام نے ایران پر واضح کردیا، رائٹرز

pak pm and field marshal

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ  یمن کے حوثیوں کی جانب سے رواں ہفتے سعودی عرب پر کیےگئے حملوں نے پاکستان میں شدید تشویش پیدا کردی ہے اور اس نے ایران پر واضح کردیا ہے کہ سعودی عرب ہماری سرخ لکیر ہے، اس پر ہونے والا کوئی بھی حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا۔

رائٹرز کے مطابق حوثیوں نے پیر کے روز اپنے زیر قبضہ ایک ائیرپورٹ پر سعودی بمباری کا الزام لگاتے ہوئے سعودی عرب پر میزائل داغے تھے جس کے بعد پاکستان کو تشویش ہوئی کہ  وہ بھی اس تنازع میں پڑسکتا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق  اس صورت حال سے امریکا اور ایران کے درمیان مستقبل میں پاکستان کے ممکنہ ثالثی کردار کو بھی پیچیدگیاں لاحق ہوسکتی ہیں۔

ایک پاکستانی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری اعلیٰ سیاسی اور فوجی قیادت نے ایران کو اعلیٰ ترین سطح پر واضح کر دیا ہےکہ ‘سعودی عرب ہماری سرخ لکیر ہے، اس پر ہونے والا کوئی بھی حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا۔’

خیال رہےکہ گزشتہ سال پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدہ بھی کیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے کے تحت ہزاروں پاکستانی فوجی اور لڑاکا طیاروں کا ایک دستہ سعودی عرب میں تعینات ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ  اس سے قبل بھی پاکستان نے رواں سال سعودی عرب پر ایران کے حملوں پر ناراضی کا اظہار کیا تھا، تاہم علاقائی تجزیہ کاروں اور حکام کے مطابق اس ہفتے حوثیوں کے حملوں نے اسلام آباد کی تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے، کیونکہ ان سے سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان ایک نئی جنگ کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Hormuz Hormuz
تازہ ترین2 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل سے متعلق امریکی دعوے اور بحری اعداد و شمار مختلف کیوں؟

آبنائے ہرمز سے تیل اور تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے حوالے سے امریکا اور ایران کے دعوے ایک دوسرے سے...

AJK-assembly AJK-assembly
پاکستان2 گھنٹے ago

آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا  ہے ، وزرا سے...

Balochistan operations Balochistan operations
پاکستان2 گھنٹے ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ...

gold gold
پاکستان2 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی...

israel defese miister israel defese miister
تازہ ترین3 گھنٹے ago

لبنان کے جنوبی علاقے میں سرنگوں سے حزب اللہ کے جنگجوؤں کا صفایا کردیا، اسرائیلی وزیردفاع

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان...

Trump Trump
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران جنگ، ہتھیاروں کی کمی کی خبروں پر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو ’غدار گندگی‘ قرار دے دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران امریکی ہتھیاروں کے ذخائر...

Sports Board Punjab advisory board Sports Board Punjab advisory board
پاکستان9 گھنٹے ago

پہلی بار اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت کا اعلان

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پہلی بار اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت کا اعلان کیا...

Iranian analyst Iranian analyst
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران امریکی انتخابات سے قبل تصادم بڑھا سکتا ہے، ایرانی تجزیہ کار

امریکی وسطِ مدتی انتخابات قریب آنے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تقریباً 97 ڈالرز فی بیرل ہونے...

national-assembly-pakistan national-assembly-pakistan
پاکستان9 گھنٹے ago

پیپلز پارٹی کی مخالفت کے باجود اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کا بلدیاتی نظام ایک بار پھر قانون سازی کے مرحلے میں پہنچ گیا۔...

airport airport
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی پروازوں میں یومیہ 100 پروازوں کی کمی

دبئی (صداۓ سچ نیوز) ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی پروازوں میں یومیہ 100 پروازوں کی کمی...

Trending