Connect with us

پاکستان

تحریک انصاف طالبان اور افغانستان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی، پرویز خٹک

Pervez Khattak

پشاور(صداۓ سچ نیوز) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) طالبان اور افغانستان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی۔

آج نوشہرہ میں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر ختونخوا نے کہا کہ  پرویزخٹک نےسیاست میں طویل اننگز کھیلی ہیں، پرویزخٹک اپنےدورمیں اپوزیشن کے ساتھ مل کر صوبےکی ترقی کے لیےکام کرتے تھے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ باہمی مشاورت سےصوبے کو آگے لےجانے اور ترقی کےلیےکام کرناہے، مختلف سیاسی قائدین سےملاقاتوں کا مقصد وفاق کے ساتھ مسائل کے حل کی راہیں تلاش کرنا ہے، وفاق کے ساتھ مل کر ایک پیج پر کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں ایپکس کمیٹی کا تاریخی اجلاس منعقد ہوا، وزیراعظم نے دورہ پشاور کے موقع  پر مختلف مسائل سنے اور حل کے لیے اقدامات بھی کیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی سے دیرینہ تعلقات ہیں، ان سے صوبےکے مسائل پر تفصیلی بات ہوئی، اپنے دور حکومت میں جو کام شروع کیےاب ان کو آگے لے کر جاناہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ابھی آزاد ہوں، کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج کا فیصلہ مشکل تھا، سیاسی طور پر ایسا فیصلہ اچھا نہیں ہوتا، حالات ایسے پیدا کیے گئے کہ مجبوری میں گورنر راج نافذ کرنا پڑا، اگر پی ٹی آئی میں کوئی سوچنے سمجھنے والا ہوتا تو ایسا کبھی نہ ہوتا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی طالبان اور افغانستان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

kp-police kp-police
پاکستان3 منٹس ago

اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، زیرحراست دو افغان باشندے ہلاک

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں راول ٹاؤن کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست دو افغان باشندے اپنے...

Saudi-Defence Saudi-Defence
تازہ ترین20 منٹس ago

حوثی دہشتگرد ملیشیا کے دو بیلسٹک میزائل فضا میں ناکارہ بنادیے، سعودی محکمہ شہری دفاع

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ حوثی دہشتگرد ملیشیا کے دو بیلسٹک میزائل...

Saudi Arabia Announces Relief Package Saudi Arabia Announces Relief Package
تازہ ترین25 منٹس ago

سعودی عرب میں بجلی اور پانی کے ٹیرف میں ردوبدل کے پیشِ نظر شہریوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

ریاض (صداۓ سچ نیوز) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن...

Gohar-Ali-Khan Gohar-Ali-Khan
پاکستان34 منٹس ago

کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کو غیرمؤثر کرنے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کو غیرمؤثر کرنے کی...

cricket team cricket team
پاکستان40 منٹس ago

لاہور، شاداب کی سنچری، پاکستان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست

لاہور (صداۓ سچ نیوز) تین ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست...

lpg-price lpg-price
پاکستان47 منٹس ago

ایل پی جی کے جہاز پہنچ گئے، گیس صارفین کےلیے خوشخبری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) لیکوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے کر ایک اور بحری جہاز کراچی پہنچ گیا۔...

Pervez Khattak Pervez Khattak
پاکستان1 گھنٹہ ago

تحریک انصاف طالبان اور افغانستان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی، پرویز خٹک

پشاور(صداۓ سچ نیوز) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک نے کہا...

pak-army pak-army
پاکستان1 گھنٹہ ago

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے زرکانی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ...

Mir Raza Case Mir Raza Case
پاکستان2 گھنٹے ago

میر رضا کیس، جے آئی ٹی کیلئے این سی سی آئی اے نے افسر نامزد کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے...

Tanveer Abbasi Chairman Awam Dost Group Tanveer Abbasi Chairman Awam Dost Group
پاکستان8 گھنٹے ago

حکومت واضح کرے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرائے گی یا نہیں، چیئرمین عوام دوست گروپ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت واضح کرے کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی طرف سے حالیہ اعلان کردہ بلدیاتی...

Trending