Connect with us

پاکستان

ساؤتھ ایئر پاکستان میں علاقائی پروازوں کے آغاز کے لیے تیار

CEO South Nishat Fatima & Spokesmen Air Vice Marshal Arshad Mehmood Malik addressing press briefing

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی نئی علاقائی ایئرلائن ساؤتھ ایئر نے بلوچستان، جنوبی پنجاب، اندرونِ سندھ اور دیگر دور دراز علاقوں کو قومی فضائی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرلائن اپنی تمام آپریشنل، تکنیکی اور انتظامی تیاریاں مکمل کر چکی ہے اور پروازوں کے آغاز کے لیے تیار ہے۔

ساؤتھ ایئر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نشاط فاطمہ اور ترجمان ائیر وائس مارشل اعجاز محمود ملک نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ملتان بیسڈ ایس او ایس گروپ کے زیر انتظام قائم کی جانے والی اس ایئرلائن کے دو جدید طیارے گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہیں، جبکہ مزید دو طیارے فرانس سے پاکستان آنے کے لیے تیار کھڑے ہیں اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی حتمی منظوری کے منتظر ہیں۔

South Air Press Briefing

انہوں نے کہا کہ کمپنی تمام قانونی تقاضے، تکنیکی شرائط اور ریگولیٹری معاملات مکمل کر چکی ہے جبکہ اس منصوبے پر کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری بھی کی جا چکی ہے۔ تاہم منظوری میں تاخیر کے باعث کمپنی کو طیاروں کی پارکنگ فیس، لیز رینٹ، عملے کی تنخواہوں اور دیگر آپریشنل اخراجات کی مد میں مسلسل مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

پریس بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساؤتھ ایئر گوادر، تربت اور پنجگور جیسے اہم علاقوں کو ملک کے بڑے شہروں سے فضائی طور پر منسلک کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ سیہون شریف اور ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روزانہ پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

ساؤتھ ایئر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نئی ایئرلائنز کا قیام کسی بھی ملک میں مسابقت، روزگار، سیاحت، تجارت اور عوامی سہولتوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے، مگر پاکستان میں فضائی شعبہ اب بھی غیر ضروری بیوروکریسی، پالیسیوں کے عدم تسلسل اور ریگولیٹری تاخیر جیسے مسائل کا شکار ہے۔

South Air Press Briefing

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ایک نئی ایئرلائن تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور مکمل آپریشنل تیاری کے باوجود بروقت پروازیں شروع نہ کر سکے تو اس سے سرمایہ کاروں کو کیا پیغام جائے گا۔

پریس بریفنگ میں کہا گیا کہ بلوچستان کو قومی معاشی مستقبل اور سی پیک کا مرکز قرار دیا جاتا ہے، لیکن وہاں کے کئی اہم علاقے آج بھی مناسب فضائی سہولتوں سے محروم ہیں۔ ساؤتھ ایئر کے مطابق علاقائی فضائی رابطے صرف سفری سہولت نہیں بلکہ قومی ترقی، معاشی سرگرمی اور محروم علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔

انتظامیہ نے مطالبہ کیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نئی نجی ایئرلائنز کے لیے شفاف، تیز رفتار اور سرمایہ کار دوست ریگولیٹری ماحول فراہم کرے تاکہ پاکستان کا فضائی شعبہ مزید مضبوط، مسابقتی اور عوام دوست بن سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mir-Raza-Ali Mir-Raza-Ali
پاکستان2 گھنٹے ago

میر رضا کیس، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا علی کیس میں عدالت کی جانب سے جے آئی ٹی کی درخواست نمٹانے کے...

King Charles and Mohsin Naqvi King Charles and Mohsin Naqvi
پاکستان2 گھنٹے ago

برطانوی شاہ چارلس اور محسن نقوی کی ملاقات، کرکٹ اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی پر گفتگو

لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانوی بادشاہ چارلس کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے کرکٹ اور پاکستان میں...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان2 گھنٹے ago

اُن کی تنقید سےکوئی فرق نہیں پڑتا جنہوں نےخود کچھ نہیں کیا، محسن نقوی کا بورڈ کے فیصلوں پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر  افسوس کا...

_Mustafa-Kamal-in-Assembly _Mustafa-Kamal-in-Assembly
پاکستان2 گھنٹے ago

مصطفیٰ کمال ہفتے میں ایک دن پمز اسپتال میں بیٹھیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال ہفتے میں ایک دن پمز اسپتال میں بیٹھیں گے۔ وزارت...

Hafiz naeem Hafiz naeem
پاکستان2 گھنٹے ago

انتظامی یونٹس کا معاملہ آئین کے مطابق حل کریں، حافظ نعیم الرحمان

ایران (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹس کا معاملہ آئین...

destroyed houses destroyed houses
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے جنوبی ایران کے علاقے سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی...

mohsin razaei mohsin razaei
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا کو جلد ایران کی نئی حکمت علمی کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس کی بنیادیں ہلا دے گی، محسن رضائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ مشرق...

Pims-hospital Pims-hospital
پاکستان3 گھنٹے ago

پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنےوالا  نوجوان گرفتار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز ہسپتال میں سیکیورٹی اور انتظامی نگرانی پر بڑا سوال اٹھ گیا،  پمز ہسپتال میں...

gold-rates gold-rates
پاکستان3 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں مسلسل پانچویں روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

fuel-smuggling vessel in the Persian Gulf. fuel-smuggling vessel in the Persian Gulf.
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایرانی بارڈر گارڈز کا خلیج فارس میں ایندھن اسمگل کرنے والا بحری جہاز قبضے میں لینے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی بارڈر گارڈز نے شمالی خلیج فارس میں کارروائی کرتے ہوئے 3 لاکھ 82 ہزار لیٹر...

Trending