Connect with us

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کو کھول دیا گیا ہے، جلد آمدورفت شروع ہوگی، ایران کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکے گا، امریکی وزیر جنگ

pete-hegseth

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) جنگ بندی کے اعلان کے بعد پینٹاگون  میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے تاریخ رقم کردی ہے، قاسم سلیمانی کے قتل سے لے کر اوباما کی ڈیل ختم کرنے تک، صدر ٹرمپ نے جو کامیابیاں حاصل کی وہ کسی صدر کو نہیں ملیں۔ افزودہ یورینیم ایران خود ہمیں دے گا یا ہم نکال لیں گے، نئی ایرانی رجیم کے ہمارے ساتھ رابطے الگ نوعیت کےہیں

انہوں نے بتایا کہ آپریشن ایپک فیوری میدان جنگ میں ایک تاریخی فتح ہے، 40 دن سے بھی کم وقت میں دنیا کی بڑی افواج میں سے ایک کو ختم کیا، ہم نے اپنی طاقت کا صرف 10 فیصد کا مظاہرہ کیا اور ایران کو شکست دی،ایران کے میزائل پروگرام کو تباہ کردیا ہے، منگل کی رات کو ایران پر 800 حملے کیے گئے۔

پیٹ ہیگسیتھ کا کہناتھا کہ ایران کی فیکٹریوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے، ایران کا ایٹمی مواد زمین میں دفن ہے جس کی نگرانی کررہے ہیں،ایران کے نئے سپریم لیڈر زخمی ہیں، اب ہمارے پاس ایک حقیقی امن اور معاہدے کا چانس ہے، صدر ٹرمپ سے بہتر ڈیل کوئی نہیں کرسکتا، پینٹاگون نے اپنا کردار ادا کردیا ہے۔

امریکی وزیر جنگ کا کہناتھا کہامریکی فوج ایران کے آس پاس ہی رہے گی،ہم یقینی بنائیں گے کہ ایران جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کرے، معاہدے کا مطلب ایران کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکے گا،افزودہ یورینیم ایران خود ہمیں دے گا یا ہم نکال لیں گے، نئی ایرانی رجیم کے ہمارے ساتھ رابطے الگ نوعیت کےہیں۔

ان کا کہناتھا کہ آبنائے ہرمز کو کھول دیا گیا ہے، جلد آمدورفت شروع ہوگی، ہم پرامید ہیں کہ جنگ بندی برقرار رہے گی۔

جنرل ڈین کین

جنرل ڈین کین کا کہناتھا کہ آپریشن ایپک فیوری کے تین مقاصد تھے،ایران کے میزائل اور ڈرونز صلاحیت کو تباہ کرنا،ایران کی نیوی کو ختم کرنا اور دفاعی انڈسٹری کو تباہ کرنا،جنگ بندی ایک وقفہ ہے، ہماری فورسز دوبارہ لڑائی کیلئے تیار ہیں، امید ہے دوبارہ لڑائی کی نوبت نہیں آئے گی، 38 دن کی جنگ میں تمام عسکری مقاصد کو حاصل کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران 13 ہزار حملے کیے گئے،  1500 ایرانی ڈیفینس سسٹمز کو نشانہ بنایا، ایرانی نیوی کے زیادہ تر اثاثے اب سمندر کی تہہ میں ہے،  150 سے زیادہ جنگی بحری جہاز سمندر میں ڈوب چکے ہیں، ایرانی کی 90 فیصد دفاعی فیکٹریوں کو نشانہ بنایا، شہید ڈرونز بنانے والی تمام فیکٹریاں تباہ ہوئی۔

جنرل ڈین کین  نے کہا کہ 80 فیصد ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان11 گھنٹے ago

لانگ مارچ ضرور ہوگا اور پُرامن ہوگا، مفاہمت کاراستہ کبھی بند نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ضرور...

Peshawar M-1 Peshawar M-1
پاکستان12 گھنٹے ago

پشاور موٹروے ایم ون کل رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاور موٹروے ایم ون کل رات 11 بجے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند...

Recep Tayyib Erdogan Recep Tayyib Erdogan
تازہ ترین12 گھنٹے ago

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حل کرنےکی ضرورت ہے، ہم آزاد فلسطین کی آواز بنیں گے، اردوان

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق...

Trump Trump
تازہ ترین12 گھنٹے ago

میں بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں کہ ایران کو تباہ کردوں یا انہیں دوبارہ پنپنے دوں، ٹرمپ

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں،...

Antonio Guterres Antonio Guterres
تازہ ترین12 گھنٹے ago

گزشتہ دہائی میں جنگوں کے خوفناک اور تباہ کن نتائج برآمد ہوئے، انتونیو گوتریس

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ گزشتہ دہائی میں شروع...

Kuwait Kuwait
پاکستان12 گھنٹے ago

وزیراعظم کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم  شہباز شریف کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے...

Eight foreign ministers Eight foreign ministers
تازہ ترین12 گھنٹے ago

غزہ میں جنگ بندی برقرار، تمام خلاف ورزیاں ختم کی جائیں، آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا نیو یارک میں غزہ پر اجلاس منعقد ہوا...

gold-rate gold-rate
پاکستان12 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن...

DOnald-Trump DOnald-Trump
تازہ ترین13 گھنٹے ago

وزیراعظم پاکستان عظیم لیڈر اور بہترین شخص ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں خطاب

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...

Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement
پاکستان22 گھنٹے ago

پاکستان، سعودیہ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی  پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے...

Trending