Connect with us

پاکستان

وزیراعظم بھی اگر غیر قانونی احکامات دیں تو سول سرونٹس ماننے کے پابند نہیں، سپریم کورٹ

supreme-court

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم بھی اگر غیر قانونی احکامات دیں تو سول سرونٹس ماننے کے پابند نہیں۔

سپریم کورٹ میں او جی ڈیل سی ایل میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے سابق وزیر کی نظر ثانی درخواست پر وکلاء کو تیاری کرنے کی ہدایت کی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ تقرری کیلئے اشتہار دیا جاتا ہے، بادشاہ تو نہیں کہ بس آرڈر کر دیا۔ اس موقع پر نیب کے وکیل نے کہا کہ وزیر کے پرنسپل اسٹاف آفیسر نے لکھا کہ نوکریوں کیلئے پارلیمنٹ کا دباؤ ہے۔

عدالت نے کہا کہ وزیر اعظم بھی اگر غیر قانونی احکامات دیں تو سول سرونٹس ماننے کے پابند نہیں، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ہر سرکاری ادارے میں گنجائش سے زیادہ بھرتیاں ہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ پی آئی اے کا انٹرنیشنل ائیر لائنز کے ساتھ موازن ہ کریں ناں، نیب کے وکیل نے کہا کہ پی آئی اے میں زیادہ بھرتیوں کی وجہ سے نجکاری کرنا پڑی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ جس وقت بھرتیاں کی گئیں اس وقت احتساب کمیشن کا قانون نہیں تھا، متعلقہ وفاقی وزیر سزا تو بھگت چکے ہیں،سزا کا ایک داغ تو ہے، کیا اتنا کافی نہیں کہ وزیر نے سزا پوری کی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

southern-lebanon southern-lebanon
تازہ ترین4 گھنٹے ago

اسرائیلی فورسز کا جنوبی لبنان میں گھر پر حملہ، 7 افراد جاں بحق

بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لبنان کی...

mir-raza mir-raza
پاکستان4 گھنٹے ago

مقتول میر رضا کا موبائل و واچ فارنزک کیلئے لاہور بھیجا جائے گا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کی کاروباری شخصیت و نوجوان میر رضا کے قتل کے کیس کی تفتیش میں پیشرفت...

field-marshal field-marshal
پاکستان4 گھنٹے ago

فیلڈ مارشل کی جانب سے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، ملکی دفاع کیلئے خدمات کو سراہا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی جانب سے یومِ آزادی کے موقع...

gold gold
پاکستان4 گھنٹے ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ آل پاکستان...

Mir-Raza-Case Mir-Raza-Case
پاکستان4 گھنٹے ago

میر رضا کیس، تفتیشی ٹیم کو جائے وقوعہ سے نئے شواہد مل گئے، عدالت کا آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنیکا حکم

کراچی (صداۓ سچ نیوز) نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس کے نئے تفتیشی افسر سراج لاشاری عدالت میں پیش...

us-iran us-iran
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران ہمارا مؤقف جانتا ہے، مگر وہ مسلسل شرائط تبدیل کرتا ہے،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران ہمارا مؤقف جانتا ہے، مگر...

iran iran
تازہ ترین4 گھنٹے ago

دنیا اتنے واضح جرم کے سامنے آخر کیسے خاموش رہ سکتی ہے؟ 168 بچوں کی شہادت کے 168 دن مکمل ہونے پر ایرانی سفیر کا بیان

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے ایران کے شہر میناب میں اسکول پر امریکی...

Yemeni-Foreign-Minister-Afrah-Al-Zouba Yemeni-Foreign-Minister-Afrah-Al-Zouba
تازہ ترین5 گھنٹے ago

آبنائے باب المندب کسی مسلح دہشتگرد گروپ کے دباؤ کا ذریعہ نہیں بنے گی، یمنی وزیرِ خارجہ

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمنی وزیرِ خارجہ افراح الزوبہ نے المخا بندرگاہ پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔...

kazim ghareeb abbadi kazim ghareeb abbadi
تازہ ترین6 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کو کھولنے یا بند کرنےکا اختیار صرف ایران کے پاس ہوگا، ایران کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی کا امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کو امریکی...

Trump Trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا، عہدیدار وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو مذاقاً امریکی...

Trending