پاکستان
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کیخلاف 24 گھنٹوں کے دوران ضلع مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 36 دہشتگر دوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ شعبان میں فتنہ الخوارج کے 4 ٹھکانوں کو نشانا بنایا گیا جہاں 26 خوارجیوں کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ میں آپریشن کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ، دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم موقع پر ہی تباہ کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قلات میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، سبی کے علاقے بھاگ میں بھی بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 72 گھنٹوں میں بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 48 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

