پاکستان
جس نے زندگی بھر حسینیوں کی پیاس بجھائی، وہ خود ساقیٔ کوثرؑ کے حضور جا پہنچا
بلکسر (صدائے سچ خصوصی رپورٹ، سید عباس حیدر) شہدائے کربلا کی یاد میں زندگی بھرپانی پلانے والا لازوال وفاداری اور خدمت کا ایک اور عظیم باب بند ہوگیا۔
ہر شخص کی کوئی نہ کوئئ شناحت ہوتی ہے، بلکسر کے نواحی علاقے ڈھوک سیال کے رہائشی سائیں زوار صفدر حسین نے نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام اور انکے خانوادے کی پیاس کی یاد میں چکوال کے دیہات میں محرم الحرام اور صفرالمظفر کے منعقد ہونے والے ہر جلوس میں پیاسوں کو سبیل حسینی سے سیراب کرکے وہ عزت اور محبت کمائی جو بڑے بڑوں کے نصیب میں نہیں۔
یہی خدمت اس کی وجہ شہرت تھی اسی سے لوگ اسے جانتے تھے. بچپن سے اور بعدازاں بھی جس کی امام حسین علیہ السلام سے محبت کرنیوالوں کی پیاس بجھانے کی پیاس بجھ نہ سکے یقیناً ایسی شخصیت کا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ہاں بہت مرتبہ ہے۔

ویسے بھی پیاسے کو پانی پلانے کے فضائل اوراجرسے کتب احادیث بھری پڑی ہیں. لیکن اولاد رسول علیھم السلام کی عقیدت میں یہ خدمت سرانجام دینے کا اجر تو اللہ تعالیٰ کی ذات ہی طے کرسکتی ہے. سادات کی تعظیم نے بھی اسے ممتاز کردیاتھا۔
صفدر حسین اپنی مثال آپ تھا. 26 ربیع الاول کو تھوہا بہادر میں حضرت ابوطالب علیہ السلام کی رحلت کے حوالے سے برآمد ہونیوالے جلوس میں بھی رات گئے تک سب کو حسینیوں کو سبیل شہزادہ اصغر علیہ السلام سے سیراب کرتا رہا اور تین دن بعد 29 ربیع الاول کوساقی کوثر سے جام پینے کے لیے اس دار فانی کو چھوڑ کر ابدی زندگی میں منتقل ہوگیا۔
چکوال کی سرزمین محبت رسول و آل رسول کے حوالے سے بہت زرخیز ہے. اس حوالے سے موضع بھرپور کی ایک بزرگ خاتون کی مادر اصغر بن امام حسین علیہ السلام حضرت رباب سلام اللہ علیھا کی شہادت امام حسین علیہ السلام اور شہادت علی اصغر علیہ السلام کے بعد بقیہ زندگی دھوپ میں بیٹھ کر گزارنے اور ٹھنڈے پانی نہ پی کر وفاداری اور ایثار کی لازوال تاریخ کئی سال پہلے رقم کرچکی ہیں۔ اس کی تفصیل آئندہ کسی وقت تحریر کرنے کی کوشش کریں گے۔
صفدر حسین کو غم امام حسین علیہ السلام میں اشکبار ہونے والی سینکڑوں اشکبارآنکھوں کیساتھ سپردخاک کردیاگیا. انکے پسماندگان میں دوبیٹے بتائے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم صفدر حسین کے درجات بلند فرمائے اور انکے پسماندگان پر اپنا خصوصی کرم فرمائے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

