Connect with us

تازہ ترین

مقاصد کی تکمیل تک جنگ جاری رہےگی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملے کرنےکا اعلان

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر نے عوام سے خطاب میں ایران جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد تمام فوجی مقاصد حاصل کرلیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف آپریشن شروع کیے ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، چار ہفتوں میں امریکی فوج نے فیصلہ کن حملےکیے ہیں،  ہم نے ایران کی نیوی، ائیرفورس کو مکمل تباہ کردیا ،  انکے کئی لیڈر ختم ہوچکے، رجیم ختم ہوچکا، ایران کے ایٹم بم بنانے کی صلاحیت بھی ختم کردی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران جنگ کا مشکل حصہ مکمل ہوچکا، اب ایران خطرہ نہیں رہا، ایران جنگ کے اسٹریٹجک مقاصد تکمیل کے قریب ہیں، مقاصد کی مکمل تکمیل تک جنگ جاری  رہے گی، اپنا مشن مکمل کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے  ایران کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا بھی اشارہ دیا اور دھمکی دی کہ ایران کو پتھر کے زمانے میں پہنچا دیں گے۔

امریکی صدر نے ایران جنگ میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی، ایرانی حکومت پر 45 ہزار مظاہرین کو قتل کرنے کا الزام بھی لگایا تاہم انہوں نے کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔

صدر ٹرمپ بولے ایرانی حکومت امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتی رہی ہے، 47 سال سے یہ صورتحال قائم تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  ہمیں آبنائے ہرمز کی ضرورت نہیں ہے،  امریکا آبنائے ہرمز سے نہ تو تیل لیتا ہے، نہ لے گا، جن ممالک کے پاس تیل نہیں، وہ امریکا سے حاصل کرلیں، جو ممالک تیل حاصل نہیں کرسکتے، انہیں آبنائے ہرمز سے تیل خود لینا ہوگا، تنازع ختم ہو گا تو آبنائے ہر مز قدرتی طور پر کھل جائے گی۔

امریکی صدر نے خطاب کے دوران اسرائیل، سعودی عرب، قطر، یواےای،کویت اور بحرین کو عظیم  ممالک قرار دیا  اور کہا کہ ہم ان ممالک کو نقصان پہنچنے اور کسی بھی شکل میں ناکام نہیں ہونے دیں گے ۔

تیل کی قیمتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا بہت سے ممالک تیل قیمتوں میں اضافے پرپریشان تھے اور یہ اضافہ ایران کے ہمسائیہ ممالک پر حملوں کی وجہ سے ہوا لیکن ہمیں وینزویلا کے بعد مشرق وسطیٰ کے تیل کی اب ضرورت نہیں رہی کیونکہ امریکا اب آئل اور گیس کا نمبر ون پروڈیوسر ہے۔

صدر ٹرمپ نے خطاب کے دوران آرٹیمس مشن روانہ کرنے پر ناسا کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ خلا نورد مشن کامیابی سے مکمل کرکے واپس پہنچیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

MOIB BS-21 Officers of Information Group MOIB BS-21 Officers of Information Group
ایکسکلوسِو1 گھنٹہ ago

بڑا فیصلہ! انفارمیشن گروپ کے گریڈ 19 سے اکیس کے پچاس کے لگ بھگ افسران کو ترقی دینے کی تیاریاں

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) انفارمیشن گروپ کے گریڈ 19سے لیکر 21تک کے افسران کو بڑی تعداد میں ترقی کیلئے...

FLOUR FLOUR
پاکستان3 گھنٹے ago

قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کا فیصلہ، آٹا پھر بھی مہنگا

گندم کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،...

Sindh-Assembly Sindh-Assembly
پاکستان4 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا منظور

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ اسمبلی نے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی مجوزہ تشکیل پر بحث کے...

Manchester-Airport Manchester-Airport
برطانیہ اور یورپ4 گھنٹے ago

برطانیہ کے تین ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری

مانچسٹر (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ کے تین اہم ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے نتیجے میں تقریباً 87 لاکھ صارفین...

Lord’s Test Against England Lord’s Test Against England
پاکستان4 گھنٹے ago

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں پوری ٹیم 110رنز پر ڈھیر

لارڈز(صداۓ سچ نیوز) لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام ہوگئی اور انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں پوری ٹیم...

putin putin
تازہ ترین4 گھنٹے ago

روس کا خیال ہے ایران جنگ سے امریکا کمزور ہوا، پیوٹن یورپ میں کارروائیاں تیز کرسکتے ہیں، امریکی انٹیلی جنس

ایک امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یہ سمجھتے ہیں کہ ایران جنگ...

pims pims
پاکستان4 گھنٹے ago

بچوں کی اموات جھلسنے سے نہیں بلکہ دھواں اور کالک سانس کے ذریعے جسم میں جانے سے ہوئیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز  رانا عمران سکندر  نے دعویٰ کیاکہ پمز میں نومولود کی اموات جھلسنے...

Ballistic Missile Ballistic Missile
تازہ ترین5 گھنٹے ago

روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

ماسکو(صداۓ سچ نیوز) روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنگی مشقوں کے دوران شمال مغربی علاقے...

iftikhar-gillani iftikhar-gillani
پاکستان5 گھنٹے ago

بیرسٹر افتخار گیلانی نے بطور وزیراعظم آزاد کشمیر حلف اٹھا لیا

مظفر آباد (صداۓ سچ نیوز) مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار گیلانی نے بطور وزیراعظم آزاد کشمیر حلف اٹھا لیاہے...

Mir Raza Murder Case Mir Raza Murder Case
پاکستان5 گھنٹے ago

میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن نے کارروائی کا آغاز کردیا، کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر...

Trending