Connect with us

تازہ ترین

سینیٹ کرپٹوکرنسی سے متعلق ‘کلیرٹی ایکٹ’ منظور کرے تاکہ امریکاکو اس میدان میں چین پر برتری رہے، ٹرمپ

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے سینیٹ پر زور دیا ہےکہ آنجہانی سینیٹر لنزے گراہم کے اعزاز میں کرپٹو کرنسی سے متعلق کلیرٹی ایکٹ (Clarity Act) کو منظور کرے تاکہ چین اس میدان میں امریکا سے آگے نہ نکل جائے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  امریکی سینیٹ کو چاہیےکہ وہ سینیٹر لنزے گراہم جو ہمارے بڑے سپورٹر تھے، کے اعزاز میں کلیرٹی ایکٹ منظور کرے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  چین اور کئی دوسرے ممالک اس بڑے مالیاتی شعبے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح وہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے میدان میں بھی سبقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جہاں اس وقت ہم قیادت کر رہے ہیں لیکن وہ سخت مقابلہ کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ  چین کو ان دونوں شعبوں میں کامیاب نہ ہونے دیں۔

خیال رہےکہ امریکا کے ریپبلکن سینیٹر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی لنزے گراہم ہفتے کے روز انتقال کرگئے تھے۔

لنزے گراہم کے انتقال کے بعد اس بل کی سینیٹ سے منظوری مزید مشکل ہو سکتی ہے، کیونکہ اس سے سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کی پہلے سے محدود اکثریت 47-53سے کم ہو کر 47-52 رہ گئی ہے۔ بل کو قانون بننے کے لیے سینیٹ میں 60 ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔

کلیرٹی ایکٹ کیا ہے؟

رپورٹ کے مطابق کلیرٹی ایکٹ کرپٹو کرنسی کے شعبے کو باقاعدہ قانونی ضابطوں کے تحت لانے کے لیے پیش کیے جانے والے پہلے جامع قوانین میں سے ایک ہے۔ اس بل کی کرپٹو انڈسٹری اور وائٹ ہاؤس دونوں حمایت کر رہے ہیں، تاہم سینیٹ میں اسے بعض رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

ڈیموکریٹک ارکان کا مطالبہ ہےکہ اس قانون میں منتخب عوامی نمائندوں بشمول صدر ٹرمپ کے لیے مزید سخت اخلاقی ضوابط شامل کیے جائیں، کیونکہ ٹرمپ ڈیجیٹل کرنسیوں سے اربوں ڈالر کما چکے ہیں۔

کرپٹو کرنسی سے وابستہ بڑی امریکی کمپنیاں کلیرٹی ایکٹ کی حمایت کر رہی ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ واضح قانونی ضابطوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھےگا اور اس شعبے میں مزید سرمایہ کاری آئے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران آبنائے کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ آبنائے ہرمز کا محافظ...

trump trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

سینیٹ کرپٹوکرنسی سے متعلق ‘کلیرٹی ایکٹ’ منظور کرے تاکہ امریکاکو اس میدان میں چین پر برتری رہے، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے سینیٹ پر زور دیا ہےکہ آنجہانی سینیٹر لنزے گراہم کے اعزاز...

fire fire
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا کے حالیہ حملوں میں اب تک 24 افراد شہید ہوچکے، ایرانی میڈیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے حالیہ حملوں میں ایران میں اب تک شہدا کی تعداد 24 ہوگئی۔  اس حوالے...

Iran-khatim-ul-ambiya Iran-khatim-ul-ambiya
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران آبنائے ہرمز کے انتظامات میں امریکی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا، مشترکہ فوجی کمان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کے انتظامات...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران نے 1 ارب ڈالر مالیت کی خام تیل کی بڑی کھیپ چین روانہ کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا نے میری ٹائم انٹیلی جنس رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کے...

strait of hormuz strait of hormuz
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کردیا، میڈیا سے...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
تازہ ترین15 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، نائب...

NED NED
پاکستان15 گھنٹے ago

این ای ڈی داخلہ ٹیسٹ، نتائج نے سندھ کے تعلیمی بورڈز کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا دیے

جامعہ این ای ڈی کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ کے سرکاری تعلیمی بورڈز، بالخصوص اندرون سندھ کے بورڈز...

soldiers soldiers
پاکستان16 گھنٹے ago

آپریشن شعبان، تازہ کارروائیوں میں مزید 5 خوارج ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن شعبان کے تحت تازہ کارروائیوں کے...

oil oil
تازہ ترین16 گھنٹے ago

امریکا و ایران کے جوابی حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ

آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جوابی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام...

Trending