تازہ ترین
امریکا اوراسرائیل کے ایران پر حملے جاری،15 شہری شہید، تہران میں آئل ریفائنری آگ کی لپیٹ میں آگئی
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا اور اسرائیل نے ایران کی آئل تنصیبات کونشانہ بنا ڈالا،تہران میں دھماکوں کی گونج،آئل ریفائنری آگ کی لپیٹ میں آگئی،کوہاک،شاہران اورکاران میں آئل ڈپو نشانہ بنایا گیا،اصفہان میں آٹھ افراد شہید ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کےمطابق تہران اورصوبہ البویز میں آئل ڈپو پرحملے میں 4 افراد شہید ہوئے،آئل ڈپو پرحملے میں شہید ہونیوالے چاروں افراد ٹرک ڈرائیورتھے،امریکی اور اسرائیلی حملوں کے رات بھر ایران پر حملوں میں 11 شہری شہید،شہادتیں اصفہان، نجف آباد، آران، بیدگل،برخار،فلاورجان میں ہوئیں۔
ایران نےجارحیت پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے حیفا ریفائنری کو نشانہ بنا ڈالا، مشرق وسطیٰ میں امریکی اہداف بھی تہران کےمسلسل نشانے پرہیں،متحدہ عرب امارات میں الظفرہ ایئربیس کوڈرون حملےسےنشانہ بنایا گیا،اُدھر کویت میں عریفجان بیس میں امریکی ہیڈ کوارٹرز نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ اسرائیل اور امریکا کے ساتھ 6 ماہ تک شدید جنگ لڑسکتے ہیں،ایران نے اب تک پہلی اور دوسری قسیم کے میزائل استعمال کیے،جلد جدید اور طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل استعمال کریں گے
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسکول پربمباری کا الزام بھی تہران پر تھونپ دیاکہا امریکا ایران کیساتھ کسی سمجھوتے یا سیٹلمنٹ کی تلاش میں نہیں،انہیں ہتھیارڈالنا ہونگےیا سب ختم ہوجائیں گے، ایسا ایرانی صدرچاہتے ہیں جو دوبارہ ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

