پاکستان
افغانستان میں امریکی ساختہ ہتھیار پاکستان پر حملے کرنیوالے دہشتگردوں کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں، رپورٹ
واشنگٹن (صداے سچ نیوز) امریکی جریدے رئیل کلیئر ڈیفنس نے افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی اسلحے، دہشتگردی اور پاکستان کی سلامتی پر تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کردی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی انخلاکے 5 سال بعد امریکی ساختہ ہتھیار پاکستان پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں، افغانستان میں 7 ارب ڈالر مالیت سے زائد کا امریکی فوجی سازوسامان طالبان رجیم کے اقتدار میں آنے کے وقت موجود تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں 3 لاکھ سے زائد ہتھیار، 40 ہزار سے زائد فوجی گاڑیاں اور 78 طیارے امریکی انخلا کے بعد اسلحے کے ذخیرے کا حصہ رہے۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں طالبان کمانڈروں کی جانب سے فتنۃ الخوارج کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے، فتنۃ الخوارج کو فراہم کیے جانے والے جدید ہتھیاروں میں ایم 24 اسنائپر رائفلز، ٹیلی اسکوپ سے لیس ایم 4 رائفلز اور تھرمل سائٹس سے لیس ایم 16 رائفلز شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جدید ہتھیاروں کی دستیابی دہشتگرد تنظیموں کی عملی صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے، طالبان کمانڈرز اور بلیک مارکیٹ کے ذریعے اسلحہ دہشتگردوں کو منتقل ہو رہا ہے، پاکستان میں دہشتگردوں سے برآمد 63 ہتھیاروں کے سیریل نمبرز سے ان کا امریکی اسلحہ سپلائرز سے تعلق ثابت ہو چکا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

