تازہ ترین
کیا ایران کے اردن میں امریکی ایئر بیس پر حملے میں F-35 طیارے تباہ ہوئے؟
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آج اردن میں قائم امریکی الازرق ایئربیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی فوج کے مطابق حملے میں تین امریکی ایف-35 طیارے تباہ کیے گئے، جبکہ دشمن کے متعدد افسران اور تکنیکی عملے کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ خطے میں ان افواج کی کوئی جگہ نہیں جو سوئے ہوئے بے گناہ خاندانوں کو نشانہ بناتی ہیں۔
ایرانی بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے سے امریکی افواج کے مکمل انخلا تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دوسری جانب اردن اور امریکی حکام کی جانب سے ایرانی دعوؤں کی تفصیلات کی آزادانہ تصدیق یا نقصانات کی توثیق سامنے نہیں آئی، جبکہ حالیہ حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
خلیج تعاون کونسل نے اردن اور کویت پر ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جی جی سی اردن اور کویت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے اردن پر ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں،ایران کو اردن اور دیگر ممالک پرحملے فوری طور پر بند کرنا ہوں گے،سعودی عرب اردن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

