پاکستان
پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنےوالا نوجوان گرفتار
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز ہسپتال میں سیکیورٹی اور انتظامی نگرانی پر بڑا سوال اٹھ گیا، پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔
ملزم مظہر منظور ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹر کا روپ دھارے موجود تھا جس پر شک گزرنے کے بعد پوچھ گچھ کی گئی تو اصل حقیقت سامنے آئی۔ ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے سٹیتھوسکوپ اور جعلی میڈیکل آفیسر کی سٹیمپ برآمد ہوئی۔ پمز ہسپتال انتظامیہ نے ملزم کو پکڑ کر تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ تفتیشی حکام اس بات کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں کہ مظہر منظور پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر کیوں موجود تھا، وہ کب سے ہسپتال آ جا رہا تھا اور آیا اس نے کسی مریض یا طبی عملے سے رابطہ بھی کیا یا نہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

